قومی

The country’s third largest bank is preparing for layoffs: ملک کے تیسرے سب سے بڑے بینک میں چھٹنی کی تیاری، سو سے زائد کارکنان کی ہوسکتی ہے چھٹی

 ملک کے تیسرے سب سے بڑے پرائیویٹ بینک ’ایکسس بینک‘ میں ملازمین کی چھٹنی ہونے والی ہے۔ ’اکنامک ٹائمس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بینک نے اپنے کئی ملازمین سے ملازمت چھوڑنے کی بات کہی ہے۔ یہ چھٹنی بینک کے معمول کا حصہ ہے، جس میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کو انعام دیا جاتا ہے، ترقی دی جاتی ہے یا ان کی چھنٹنی کی جاتی ہے۔

کئی ملازمین کو انعام سے بھی نوازا گیا

رپورٹ کے مطابق بینک نے اپنے 100 سے زائد سینئر ملازمین سے ملازمت چھوڑنے کی بات کہی ہے۔ ایکسس بینک کے ایم ڈی امیتابھ چودھری نے اس پر کہا کہ ’’ہر تنظیم کی طرح ہم بھی مالی سال کے اخیر میں ایک ’ڈیٹیلڈ اپریزل سائیکل‘ چلاتے ہیں۔‘‘ 24 اپریل کو بینک کے مارچ سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کرتے وقت انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کئی ملازمین کو انعام سے نوازا گیا ہے یا ان کا پروموشن ہوا ہے۔ جب کہ کارکردگی کے معاملے میں کچھ پیچھے رہ گئے ہیں۔‘‘

چھنٹنی سالانہ معمول کا ایک حصہ

ایکسس بینک کے ایم ڈی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آگے کہا کہ ’’بینکنگ اندسٹری کو مختلف سیکٹر میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ تجارت ترقی کرتے ہیں تو کچھ دباؤ میں رہتے ہیں۔ بینک بعض شعبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنا جاری رکھتا ہے اور ایسے میں ہر ایک کی کارکردگی ضروری ہو جاتی ہے۔ اسی کی بنیاد پر چھٹنی بھی ضروی ہو جاتی ہے۔ یہ ہمارے سالانہ سائیکل کے معمول کا ایک حصہ ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2025 کی مارچ سہ ماہی میں بینک نے گزشتہ سال کے 7130 کروڑ روپے کے مقابلے 7117 کروڑ روپے کا منافع درج کیا ہے۔ سود سے بینک کی کمائی میں صرف 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو مالی سال 2024 میں 13089 کروڑ روپے کے مقابلے میں مالی سال 2025 میں 13811 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

8 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

9 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

9 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

10 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

11 hours ago