قومی

The country is progressing under the leadership of PM Modi: Ajit Pawar: اجیت پوار نے کی پی ایم مودی کی تعریف، کہا: پی ایم مودی کی قیادت میں ملک کر رہا ہے ترقی، بی جے پی کے ساتھ لڑیں گے آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات

Maharashtra Political Crisis: اتوار کے روز ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد اجیت پوار نے کہا، “پی ایم مودی کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ وہ دوسرے ممالک میں بھی مقبول ہے۔ ہر کوئی ان کی حمایت کرتا ہے اور ان کی قیادت کو سراہتا ہے۔ ہم آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ان (بی جے پی) کے ساتھ لڑیں گے اور اسی لیے ہم نے یہ فیصلہ لیا ہے۔”

 

اجیت پوار نے مزید کہا کہ، “ہمارے پاس تمام نمبر ہیں، تمام ایم ایل اے میرے ساتھ ہیں۔ ہم یہاں ایک پارٹی کے طور پر جمع ہوئے ہیں۔ ہم نے تمام سینئرز کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ جمہوریت میں اکثریت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ہماری پارٹی 24 سال پرانی ہے اور نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے۔”

 

وہیں مہاراشٹر کے وزیر چھگن بھوجبل کا کہنا ہے کہ “وہ (اپوزیشن) کہہ رہے ہیں کہ ہم یہاں ہیں کیونکہ ہمارے خلاف مقدمات ہیں اور ہم دباؤ میں ہیں۔ ہم میں سے اکثر کے خلاف یا تو اب کوئی کیس نہیں ہے یا پھر جانچ چل رہی ہے۔ عدالت نے ہمارے خلاف کوئی زبردستی قدم نہیں اٹھایا کیونکہ ہمارے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔ لہٰذا یہ کہنا کہ ہم دباؤ میں تھے اس لیے شامل ہوئے درست نہیں۔

 

وزیر بھوجبل نے مزید کہا کہ ہم جب بھی اکٹھے بیٹھتے ہیں، اس پر بحث کرتے ہیں۔ ہمارے ساتھ تمام ایم ایل اے ہیں۔ بھوجبل نے کہا کہ “پوار صاحب نے خود کہا تھا کہ نریندر مودی وزیر اعظم کے طور پر واپس آ رہے ہیں اور ایک مثبت اشارے کے طور پر ہم نے ترقی کے لیے اس حکومت کے ساتھ آنے کا فیصلہ کیا ہے”۔

 

 

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago