صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کے روز راشٹرپتی بھون میں منعقد معذوروں کا عالمی دن کے موقع پر سال 2025 کے قومی ایوارڈ تقسیم کیے۔ یہ اعزاز اُن افراد اور اداروں کو فراہم کیے گئے جنہوں نے معذور افراد کی بحالی، بااختیاری اور شمولیت میں نمایاں خدمت انجام دی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے واضح پیغام دیا کہ معذور افراد ترس یا رحم کے محتاج نہیں بلکہ ’’برابری کے حقوق‘‘ کے حق دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک اور سماج کی ترقی اسی وقت مکمل مانی جائے گی جب ہر معذور شہری کو مساوی موقع، مقام اور شمولیت حاصل ہو۔ یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ ہمارا اجتماعی فرض ہے‘‘۔
صدر نے اس سال کے عالمی موضوع “سماجی ترقی کے لیے معذور افراد کی شمولیت کو فروغ دینا” کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موضوع اس سمت کی نشاندہی کرتا ہے جس میں بھارت نے گزشتہ برسوں میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2015 میں لفظ ’’دِویانگ جن‘‘ کو اختیار کرنا اسی سوچ کا نتیجہ تھا، جس کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ یہ افراد کمزور نہیں، بلکہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔
معذور افراد کے لیے بڑھتی سہولیات اور حکومتی اقدامات
صدر مرمو نے مرکزی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سائن لینگوئج ریسرچ، ذہنی صحت کی بحالی اور معذور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے اہم قومی ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاکھوں معذور افراد کو یونیک ڈس ایبلٹی آئی ڈی کارڈ جاری کیا جا چکا ہے، جس کے ذریعے انہیں تعلیم، ملازمت، علاج اور سفر میں ملنے والی سہولتیں پہلے کے مقابلے زیادہ آسان ہو گئی ہیں۔ صدر نے زور دیا کہ صرف حکومت کی کوششیں کافی نہیں ہیں۔ سماج، خاندان، کمیونٹی اور اداروں کو بھی معذور افراد کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارا ہر عمل ایسا ہونا چاہیے جو ان کی عزتِ نفس، خودمختاری اور اعتماد میں اضافہ کرے‘‘۔
تقریب کے اختتام پر صدر نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ مواقع ملنے پر معذور افراد کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں رہتے۔ ’’آپ سب نہ صرف اپنی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ سماج کے لیے مثال بھی قائم کر رہے ہیں‘‘۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیار ڈاکٹر ویرندر کمار، وزیر مملکت رام داس اٹھاؤلے، سابق صدر پرتیبھا پاٹل سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…