قومی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کے مکمل انہدام پر ہائی کورٹ نے لگائی پابندی، کانگریس ایم پی عمران پرتاپ گڑھی نے کیا خوشی کا اظہار

نئی دہلی: ہماچل پردیش کے ضلع شملہ کی مشہورسنجولی مسجد معاملے میں ہائی کورٹ نے ضلعی عدالت کے فیصلے پرروک لگاتے ہوئے حالات جوں کے توں (اسٹیٹس کیو) برقراررکھنے کا حکم دیا ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 9 مارچ کو ہوگی۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ تیسری منزل کوخود ہی منہدم کرنا ہوگا کیونکہ اس کا وعدہ خود وقف بورڈ نے کیا تھا۔ دوسری جانب، منتظمہ کمیٹی نے عدالت کے فیصلے پرخوشی اوراطمینان کا اظہارکیا ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے بھی خوشی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت سے انصاف ملا ہے۔ ہم نے اس لڑائی کو سڑک پرنہیں بلکہ عدالت میں جاکرلڑی، ہمیں عدالت سے کامیابی ملی ہے۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اورہمیں امید ہے کہ آگے بھی عدالت سے انصاف ملتا رہے گا۔

آپ کوبتا دیں کہ ہماچل پردیش میں سنجولی مسجد سے متعلق گزشتہ کئی مہینوں سے دوفرقوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ دونوں فرقے اس معاملے پرایک طویل جھگڑے میں مصروف تھے اورکچھ بی جے پی کے حمایت یافتہ افراد نے ریاست کے ماحول کوخراب کرنے کے لیے مداخلت کی تھی۔ دریں اثناء سنجولی مسجد کمیٹی نے دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے قومی صدراورممبرپارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی سے ملاقات کی اور اپنی پریشانیوں سے واقف کرایا۔

عمران پرتاپ گڑھی نے مسجد کمیٹی کے اراکین سے کی ملاقات

اسی وقت کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے مسجد کمیٹی کے تمام ارکان اورعہدیداروں کے ساتھ کانگریس تنظیم کے وزیرکے سی وینوگوپال سے ملنے ان کے رہائش پہنچے اوران سے ریاست کے ماحول کوخراب ہونے سے روکنے کے لیے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ عمران پرتاپ گڑھی کے اقدام کے بعد کانگریس حکومت نے معاملے کی سنگینی کودیکھتے ہوئے ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھویندرسنگھ سکھوکوحکم دیا کہ ریاست کا ماحول ہرقیمت پرخراب نہیں ہونا چاہئے اورسنجولی مسجد کی حفاظت ہرحال میں کرنی ہے۔

 

مزید برآں کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی نے عدالتی نظام میں اپنا بھروسہ رکھتے ہوئے سنجولی مسجد معاملے کے سلسلے میں چندی گڑھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ آج چندی گڑھ ہائی کورٹ نے سنجولی مسجد سے وابستہ افراد کوراحت دی۔ اس نے اپنے حکم میں حکم امتناعی دے دیا ہے۔ اس سے پہلے بھی کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی ملک کے ہرسنگین مسئلے پرآوازاٹھاتے رہے ہیں۔ چاہے وہ ہلدوانی کی رہائشی بن پھول بستی کوبچانے کی کوشش ہویا ملک کی پارلیمنٹ میں نجیب کا معاملہ ہویا طلبہ کی فیسوں میں اضافے کا معاملہ ہویا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ کی پٹائی کا معاملہ ہویا پھرمہاراشٹرمیں اقلیتوں کے بچوں کے لیے حج ہاؤس میں دوبارہ سے مفت کوچنگ شروع کرنے کا معاملہ ہو، ممبرپارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی ہرمسئلے پراپنی مستعدی دکھاتے ہوئے حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے نظر آ تے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

27 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

33 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

1 hour ago