قومی

International Yoga Day 2023: ‘ہماری حکومت’ سمیت ان سبھی لوگوں کے تعاون کو تسلیم کرنا چاہیے جنہوں نے یوگا کو مقبول بنایا: تھرور

نئی دہلی:  کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے بدھ کے روز کہا کہ “ہماری حکومت” سمیت ان سبھی لوگوں کے تعاون کو تسلیم کیا جانا چاہیے جنہوں نے یوگا کو مقبول بنانے کی جد و جہد کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ذریعے ‘انٹرنیشنل یوگا ڈے’ کے طور پر یوگا کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلانے کے لیے موجودہ حکومت، وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت خارجہ کا ذکر کیا۔

تھرور نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب کانگریس نے یوگا کو مقبول بنانے میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے تعاون کو یاد کیا۔ کانگریس نے اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل کے ذریعےکہا، “انٹرنیشنل یوگا ڈے پر، ہم پنڈت نہرو کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے یوگا کو مقبول بنانے اور اسے قومی پالیسی کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔” اپوزیشن پارٹی نے ایک تصویر بھی جاری کی جس میں نہرو کو سرساسن کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کانگریس کے اس ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے تھرور نے کہا، ”یقینی طور پر۔ ہمیں اپنی حکومت، وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت خارجہ اور ان تمام لوگوں کے تعاون کو تسلیم کرنا چاہیے جنہوں نے یوگا کو مرکزی دھارے میں واپس لایا اور اسے مقبول بنایا۔ یوگا کو اقوام متحدہ کے ذریعے بین انٹرنیشنل یوگا ڈے کے طور پر بین الاقوامی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا، ”جیسا کہ میں کئی دہائیوں سے کہہ رہا ہوں، یوگا دنیا بھر میں ہماری ‘سافٹ پاور’ کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ اسے قبولیت مل رہی ہے۔

انٹرنیشنل یوگا ڈے کی تاریخ

سال 2014 میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیراعظم مودی نے یوگا ڈے منانے کی تجویزپیش کی تھی، جس کے بعد 11 دسمبر2014 کوہرسال 21 جون کوانٹرنیشنل یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا گیا۔ یوگا کا عالمی دن 2015 سے ہرسال منایا جا رہا ہے۔ آج پوری دنیا میں منایا جانے والا یوگا ڈے منانے کی پہل ہندوستان کی طرف سے ہی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  International Yoga Day 2023: ہندوستان کا یوگا دیوس ایسے بنا ’انٹرنیشنل یوگا ڈے‘، وزیر اعظم مودی نے تیار کیا تھا پلان

اس سال انٹرنیشنل یوگا ڈے پرپوری دنیا میں مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ پارکوں، عوامی مقامات، اسکولوں اوریوگا اسٹوڈیوزمیں یوگا سیشن، ورکشاپ اورنمائش منعقد کئے گئے ہیں۔ ان تقریبات کا مقصد ہرعمراورصلاحیت کے حامل افراد کو یوگا اوراس کی تبدیلی کے اثرات سے متعارف کرانا ہے۔ انٹرنیشنل یوگا ڈے جسمانی، ذہنی اورروحانی تندرستی کے لئے بہت خاص ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

5 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

6 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

6 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

7 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

8 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

8 hours ago