بھارت ایکسپریس۔
بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر قومی دارلحکومت دہلی میں واقع سی آئی ایس ایف ہیڈکوارٹرمیں بھی یوگا تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران سی آئی ایس ایف کے ڈی جی شیل وردھن سنگھ کے ساتھ افسران اور ملازمین نے یوگا کیا ۔ بدھ کو یوگا کی مشق کرنے کے بعد ڈی جی شیل وردھن سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری فورس نے یوگا کو اپنایا ہے۔ خاص طور پر اسے اپنا لائف اسٹائل بنا لیا ہے۔ سی آئی ایس ایف کے ڈی جی نے کہا کہ آج معاشرے کو یوگا کی بہت ضرورت ہے اوراسے اپنانے میں کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ یہ فائدہ مند ہے۔ یوگا کو عام طور پر بیماری سے بچاؤ کے طریقہ یا صحت کو فروغ دینے کےتناظرمیں دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس نشست میں یوگا کی مشق جسم کے لیے ہرعضو کے کچھ نہ کچھ فائدے پہونچایا ہے، یوگا بنیادی طور پر جسم کو تندرست رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ آج پوری دنیا میں یوگا ڈے منایا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں یوگا ڈے کے پروگرام میں بھی شرکت کی ۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ یوگا ہندوستان سے آیا ہے لیکن یہ کاپی رائٹ سے پاک ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پروگرام کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہو گیا۔ اس یوگا سیشن میں متعدد ممالک کے افراد شامل تھے۔ یوگا پروگرام میں کل 180 ممالک کے لوگوں نے حصہ لیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر بدھ کو ملک بھر میں منعقدہ پروگراموں میں 11 لاکھ سے زائد این سی سی کیڈٹس نے شرکت کی ۔ شمال میں لیہہ سے لے کر جنوب میں کنیا کماری تک اور مغرب میں دوارکا سے لے کر مشرق میں تیزو تک ملک بھر کے پارکوں، میدانوں، اسکولوں اور کالجوں میں یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ڈائرکٹر جنرل نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ نے دہلی چھاؤنی میں تینوں شعبوں کے کیڈٹس کے ایک اجلاس اجتماع کی صدارت کی۔ انہوں نے “ہر آنگن یوگا” اور “واسودھائیو کٹمبکم” کے لیے بھی کام کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…