قومی

Wayanad by-election 2024: ’’ملک میں منصوبہ بند طریقے سے نفرت اور غصہ پھیلاتی ہے مرکزی حکومت…‘‘، وائناڈ میں بی جے پی پر پرینکا گاندھی کا بڑا حملہ

وائناڈ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر سے وائناڈ سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے اپنی مہم شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مینانگڈی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ آپ سب نے مجھے جو پیار دیا میں اس کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔ کچھ دن پہلے میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے وائناڈ آئی تھی۔ میں رات کو اپنے ہوٹل کی طرف جا رہی تھی کہ میں نے کچھ لوگوں کو کھڑے دیکھا تو میں نے رک گئی اور ان سے بات کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ان میں سے ایک کا تعلق فوج سے تھا، اس نے بتایا کہ وہ اپنی ملازمت کے سلسلے میں پورے ملک کا سفر کر چکا ہے، اس کی ماں مجھ سے ملنا چاہتی تھیں، لیکن وہ پیدل چل کر اس جگہ نہیں پہنچ سکتی تھیں، اس لئے میں اس سے کہا کہ وہ مجھے اپنے گھر لے جائے، تاکہ میں ان سے مل سکوں۔ لیکن جب وہ مجھ سے ملیں تو انہوں نے مجھے ایسے گلے لگایا جیسے میں ان کی اپنی بچی ہوں۔ انہوں مجھے ٹھیک وہسے ہی پکڑا تھا جیسے میری ماں پکڑتی ہیں، مجھے کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ آپ سبھی نے مجھے وائناد میں قدم رکھتے ہی پیار دیا ہے۔‘‘

انہوں نے بی جے پی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا، ’’آپ کو معلوم ہے کہ ہم کس دور میں رہ رہے ہیں۔ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے، جہاں مختلف برادریوں میں خوف، بداعتمادی اور غصہ پھیلا ہوا ہے۔ آپ نے اقلیتوں پر حملے دیکھے ہیں، منی پور میں کیا ہوا؟ آپ نے اسے بہت دیکھا ہے۔ ہم نے بار بار دیکھا ہے کہ یہ حکومت کس طرح منصوبہ بند طریقے سے نفرت اور غصہ پھیلاتی ہے۔ ہمارے آئین کی اقدار کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔

پرینکا نے مزید کہا کہ عوامی بہبود کے بجائے مسلسل پی ایم کے خاص دوستوں کے حق میں پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔ ہمارے کسانوں پر کوئی رحم نہیں ہے، جو سارا دن کھیتوں میں محنت کرتے ہیں۔ قبائلی عوام کی روایات کا کوئی فہم اور احترام نہیں ہے کیونکہ ان سے ان کی زمینیں چھین کر بڑے تاجروں کو دی جاتی ہیں۔

پرینکا گاندھی نے وائاناڈ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’جب میں اپنے بھائی راہل کے ساتھ وائناڈ میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد یہاں آئی تھی، میں نے دیکھا کہ کس طرح لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ میں نے دیکھا کہ کس طرح آپ میں سے ہر ایک نے مدد کے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا۔ آپ چاہے کسی بھی مذہب یا پیشہ سے ہوں۔ آپ بہادر لوگ ہیں۔ آپ نے انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی، یہ آپ کی تاریخ میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائناڈ ایک خوبصورت جگہ ہے۔ یہ مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کی ایک بھرپور تاریخ کا حامل ہے۔ آپ کی کاشتکاری برادری پورے ملک کو خوراک فراہم کرتی ہے۔ آپ کی اقدار مضبوط ہیں، ان کی جڑیں برابری اور سماجی انصاف پر ہیں، جو ہر جگہ عیاں ہیں۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے مینانگڈی جاتے ہوئے وائناڈ کے لوگوں نے پرینکا کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ انہوں نے مقامی راہبہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے دعا لی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Rohit Bal Passed Away: مشہور فیشن ڈیزائنر روہت بل کا انتقال ، 63 سال کی عمر میں لی آخری سانس

روہت بل کی تخلیقات نے ہندوستانی فیشن کو ایک نئی سمت دی، اور انہیں ان…

6 hours ago

Diwali 2024: دیوالی پر سنجیونی کی طرح سامنے آیا’ ایک ہاتھ سب ساتھ’،سب کے چہروں پر نظر آئی خوشیاں

دہلی کے کالکاجی مندر کے قریب منعقدہ اس پروگرام میں ٹرسٹ کی ٹیم نے تقریباً…

7 hours ago

Delhi News: دہلی ہائی کورٹ نے سی بی ایف سی کو نوٹس جاری کرکے کیا جواب طلب

عدالت نے یہ ہدایت بینائی سے محروم سمن بھوکرے کی درخواست کی سماعت کے دوران…

8 hours ago

Remote Blast in Pakistan: پاکستان میں بم دھماکہ، پانچ اسکولی بچوں سمیت سات افراد کی موت ، 22 لوگ ہوئے زخمی

پولیس کے مطابق شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول اسپتال چوک پر…

9 hours ago

Shaina NC News: ‘میں خاتون ہوں،مال نہیں’، شائنا این سی نے اروند ساونت کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

ممبئی کے ناگپاڑا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد، شائنا این…

10 hours ago