قومی

IGI Terminal-1 Accident: ’’دہلی ہوائی اڈے پر پرانی عمارت کی چھت گری ہے اور اس کا 2009 میں کیا گیا تھا افتتاح…‘‘، مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو کا بیان

IGI Terminal-1 Accident: مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 پہنچے۔ ٹرمینل 1 پر آج موسلا دھار بارش کی وجہ سے چھت کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے ہوائی اڈے کے باہر کینوپی کا ایک حصہ گر گیا ہے۔ ہم اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، چار افراد زخمی بھی ہیں۔ اس لیے ہم ابھی ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 پر کینوپی کے منہدم ہونے کے بارے میں مرکزی وزیر شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو کنجراپو نے کہا، ’’ہم اس واقعہ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں… میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جس عمارت کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے افتتاح کیا تھا وہ دوسری طرف ہے اور جو عمارت یہاں گری ہے وہ ایک پرانی عمارت ہے اور اس کا 2009 میں افتتاح کیا گیا تھا۔ ‘‘

 

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس ٹیم، فائر پروٹیکشن ٹیم اور سی آئی ایس ایف، این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھیجیں۔ تمام لوگ موقع پر موجود تھے اور انہوں نے مکمل معائنہ کیا ہے تاکہ مزید جانی نقصان نہ ہو۔ اس لیے حالات اب قابو میں ہیں۔ ٹرمینل کی باقی عمارت کو بند کر دیا گیا ہے اور ہر چیز کو اچھی طرح سے چیک کیا جا رہا ہے تاکہ یہاں مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ معاوضے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا کہ مرنے والوں کے لیے 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 3 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

6 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

39 minutes ago