قومی

Mukhtar Ansari Death: دیر رات غازی پور پہنچے گی مختار انصاری کی لاش، محمدآباد میں کل کئے جائیں گے سپرد خاک

مئوکے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی لاش کا باندہ میڈیکل کالج میں پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد جسد خاکی کو غازی پورلے جایا جا رہا ہے۔ جسدخاکی دیررات غازی پورپہنچے گی۔ جہاں کل صبح یعنی 30 مارچ کو تدفین عمل میں آئے گی۔ وہیں مختارانصاری کی فیملی نے  کہا ہے کہ وہ پوسٹ مارٹم سے مطمئن نہیں ہیں اوردہلی واقع ایمس میں پوسٹ مارٹم کرایا جائے۔ غازی پورکے ایس پی اوم ویرسنگھ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہا جا رہا ہے کہ جسد خاکی غازی پور پہنچنے میں رات ہوسکتی ہے۔ ایسے میں کل صبح ہی ان کو سپرد خاک کیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ مختارانصاری کی لاش کو کالی باغ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ قبرستان مختارانصاری کے غازی پوررہائش گاہ سے نصف کلو میٹر کی دوری پرواقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسی قبرستان میں مختارانصاری کے والدین کی بھی قبرہے۔ جسد خاکی کو غازی پورلانے کے دوران ایک طرف ان کے اہل خانہ ساتھ ہیں تو دوسری طرف سیکورٹی کے بھی پختفہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

افضال انصاری نے مختارانصاری کی موت کو ’شہادت‘ قراردیا

اس دوران مختار انصاری کے اہل خانہ کی جانب سے کئی سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ جہاں ان کے اہل خانہ نے ان پرسلو پوائزن دینے کا الزام لگایا ہے وہیں ان کے بھائی اورغازی پور کے ایس پی امیدوارافضل انصاری نے بھی اس پرردعمل ظاہرکیا ہے۔ افضل انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربھائی مختار انصاری کی تصویرشیئرکی۔ اس دوران وہ جذباتی نظر آئے اور لکھا کہ ان کی موت ‘شہادت’ ہے۔ افضال انصاری نے کہا، ‘قائد،، ہمت، ہمدردی، محبت اور شہادت..’ ہیش ٹیگ مختارانصاری۔

بڑے بھائی نے سنگین الزام لگایا
مختارانصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری نے بھی مختارانصاری کی موت کو سازش قراردیتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے بار بارکہا گیا کہ انہیں سلو پوائزن دیا جا رہا ہے، لیکن اسے نظر اندازکردیا گیا۔ ہمیں عدالتوں پراعتماد تھا، ہے اوررہے گا، لیکن اب لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف پرسے لوگوں کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔ اگرکسی عدالت نے اس واقعہ کا نوٹس نہ لیا۔ صرف مختارانصاری ہی نہیں، ایسے کئی واقعات ہیں۔ صبغت اللہ انصاری نے کہا کہ یہ کھلی سازش ہے۔ اسے سلو پوائزن دیا جا رہا تھا… اقتدارمیں موجود تمام لوگوں کی سازش ہے۔ سب جانتے ہیں کہ موت کیسے واقع ہوئی۔ یہ ہمارے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے پوسٹ مارٹم پربھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، وہی کاغذ پرلکھا جائے گا۔

چھوٹے بیٹے عمر انصاری نے کیا کہا؟
مختارانصاری کے چھوٹے بیٹے عمرانصاری نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے والد کوکھانے میں زہرملا دیا گیا اوران کا مکمل علاج نہیں کیا گیا۔ یہ موت نہیں یہ قتل ہے۔ ہم قانونی طریقوں سے تحقیقات کرنے کے لئے جو بھی کوششیں کریں گے وہ کریں گے۔ 3:30 پر جب انہوں نے مجھ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ بے ہوش ہوگئے ہیں۔ وہ اپنی مٹھی بند کرنے کے قابل نہیں تھے کیونکہ وہ بہت کمزور تھے۔ جب میں نے آنے کے لئے کہا تو انہوں نے کہا مت آنا۔ ان کواحساس تھا، اس لئے کہا کہ میرا جسم یہیں رہے گا، میری روح جائے گی۔

ایک منصوبہ بند قتل ہے: عمرانصاری

مختارانصاری کے بیٹے عمرانصاری نے کہا ہے کہ یہ پوسٹ ان کا عمل ہے۔ میں نے خط لکھا ہے کہ اسے ایمس دہلی کے ڈاکٹروں کے ذریعہ کیا جانا چاہئے۔ ہمیں یہاں کے میڈیکل سسٹم، حکومت اورانتظامیہ پربھروسہ نہیں ہے۔ آپ جانتے ہیں… میں ایسا کیوں کہہ رہا ہوں… پنچ نامہ ہوچکا ہے۔ ڈی ایم کو فیصلہ لینا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ وہ کیا فیصلہ لیتے ہیں۔ عمرانصاری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم جو خدشہ ظاہر کر رہے ہیں، اس کی جانچ میں کوٹ مدد کرے گا۔ ہماری قانونی ٹیم سے مشورہ لیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ قدرتی موت نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند قتل ہے۔ ہمیں خدشہ نہیں ہے یہ فطری موت نہیں بلکہ منصوبہ بند قتل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

44 mins ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

10 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

11 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago