قومی

World 10 Most Polluted Cities: دنیا کے ان 10 شہروں کی ہوا سب سے زیادہ زہریلی، دہلی پہلے نمبر  پر،  بھارتی شہر ٹاپ 5 میں شامل

بھارت سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔ دہلی-این سی آر سمیت ملک کے کئی شہروں کی ہوا ان دنوں انتہائی زہریلی ہو چکی ہے۔ دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس فہرست میں دہلی پہلے نمبر پر ہے، پاکستان کا شہر لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ آلودہ ترین 5 شہروں کی فہرست میں تین ہندوستانی شہر ہیں۔

سوئس گروپ IQair کی جانب سے دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ یہ گروپ فضائی آلودگی کی بنیاد پر ایئر کوالٹی انڈیکس تیار کرتا ہے۔ فہرست کے مطابق ملک کی راجدھانی دہلی، ممبئی اور کولکتہ ان 10 شہروں میں شامل ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ خراب آب و ہوا ہے۔ اس فہرست کو تیار کرنے کے لیے 3 نومبر کی صبح 7.30 بجے کا ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  تین دن گزرنے کے بعد بھی دہلی سمیت بڑے شہروں میں ہوا کی حالت جوں کی توں بنی ہوئی  ہے۔

دنیا کے 10 آلودہ ترین شہر کون سے ہیں؟

فہرست کو دیکھ کر یہ واضح ہو جاتا ہے کہ دہلی 519 کے AQI کے ساتھ دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔ اس کے بعد پاکستان کا لاہور 283 کے AQI کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد کولکتہ 185 AQI کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر ممبئی آتا ہے۔جہاں AQI 173 ریکارڈ کیا گئی تھی۔ پانچویں نمبر پر خلیجی ملک کویت کا دارالحکومت کویت سٹی ہے ۔جہاں IQAir نے 165 AQI ریکارڈ کیا۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ چھٹے نمبر پر ہے۔ جہاں AQI 159 ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ایک اور ملک عراق کے دارالحکومت بغداد کو ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ جہاں ہوا کا معیار 158 ہے۔ انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ 158 AQI کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ قطر کا دارالحکومت دوحہ 153 AQI کے ساتھ نویں نمبر پر ہے اور چین کا شہر ووہان 153 AQI کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے۔ ان شہروں میں رہنے والوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

13 mins ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

2 hours ago