دارالحکومت دہلی کی فضا زہریلی
نئی دہلی: ملک کے دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی نے ایک بار پھر تشویش بڑھا دی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، اتوار کی صبح 7 بجے تک دہلی کا اوسط فضائی معیار اشاریہ (AQI) 273 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔
دہلی کے کئی اہم مقامات جیسے انڈیا گیٹ، کرتویہ پتھ، لال قلعہ، اور کناٹ پلیس میں بھی ہوا کا معیار خطرناک سطح پر پہنچ چکا ہے۔ دہلی کے 9 علاقوں میں AQI 300 سے 400 کے درمیان درج کیا گیا، جو ’بہت زیادہ خراب‘ زمرے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
ان علاقوں میں بوانا (303)، وزیرپور (361)، وویک وہار (358)، اشوک وہار (304)، جہانگیر پوری (314)، نہرو نگر (310)، دوارکا (327), سیری فورٹ (317)، اور آر کے پورم (322) شامل ہیں۔ دہلی کے بیشتر دیگر علاقوں میں AQI 200 سے 300 کے درمیان رہا، جو ’خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔
دہلی-این سی آر کے دیگر شہروں کی بھی ہوا خراب
دہلی-این سی آر کے دیگر شہروں میں بھی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ فریدآباد میں AQI 158، غازی آباد میں 173، گریٹر نوئیڈا میں 172، گڑگاؤں میں 187، اور نوئیڈا میں 158 درج کیا گیا۔ قابلِ ذکر ہے کہ دہلی میں فضائی معیار اشاریہ (AQI) کو درج ذیل زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے:
0 تا 50 — اچھا
51 تا 100 — اطمینان بخش
101 تا 200 — درمیانہ آلودہ
201 تا 300 — خراب
301 تا 400 — بہت خراب
401 تا 500 — شدید خطرناک
آلودگی کنٹرول بورڈ کی صورتحال پر قریبی نظر
فی الحال، آلودگی کی اس بڑھتی ہوئی سطح کے پیچھے گاڑیوں کا دھواں، تعمیراتی سرگرمیاں، پرالی جلانا اور موسمی تبدیلیاں جیسے عوامل کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ دہلی حکومت اور آلودگی کنٹرول بورڈ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور جلد ہی اس سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس ڈرامے میں بنکم چندر چٹوپادھیائے کے 1882…
ہندوستانی خاتون پہلوان منیشا بھنوالا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قزاقستان کے آستانہ میں جمعہ…
فلم ’نوٹس‘ کی کہانی ایک متوسط طبقے کے خاندان اور اس کی تقریباً 150 سال…
ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم ہفتہ (31…
بھوٹان کے پوناخا میں مو چھو ندی میں اچانک سیلاب سے شمسی آب پاشی نظام…
دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ اپنی فریاد لے کر پہنچے، لیفٹیننٹ گورنر…