اسپورٹس

Rohit and Virat in ODI squad: 223 دنوں بعد روہت اور وراٹ ون ڈے ٹیم میں واپس، اپنا 500واں میچ کھیلنے اترے ’ہٹ مین‘

نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو بھارت کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی 223 دنوں کے وقفے کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ ’رو-کو‘ جوڑی نے آخری بار 9 مارچ 2025 کو چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شرکت کی تھی، جس میں ٹیم انڈیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

روہت شرما اپنا 500واں میچ کھیلنے اترے

روہت شرما بین الاقوامی سطح پر اپنا 500واں میچ کھیلنے اترے۔ وہ اس سنگ میل تک پہنچنے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے بھارت کے لیے 67 ٹیسٹ، 159 ٹی20 اور 274 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ روہت نے سیریز کے پہلے میچ میں صرف 14 گیندوں کا سامنا کیا، جس میں ایک چوکے کی مدد سے 8 رنز بنائے۔

کوہلی نے بھارت کے لیے 123 ٹیسٹ کھیلے

دوسری جانب، وراٹ کوہلی اپنا 551واں بین الاقوامی میچ کھیلنے اترے۔ وہ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ کوہلی نے بھارت کے لیے 123 ٹیسٹ، 302 ون ڈے اور 126 ٹی20 میچز کھیلے ہیں۔

تندولکر نے664 بین الاقوامی میچز کھیلے

سچن تندولکر بھارت کے لیے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں — انہوں نے 664 بین الاقوامی میچز کھیلے۔ ان کے بعد ایم ایس دھونی (535 میچز) تیسرے، اور روہت شرما (504) چوتھے نمبر پر ہیں۔

پرتھ اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم میں نیتیش ریڈی نے ون ڈے فارمیٹ میں ڈیبیو کیا۔

بھارتی ٹیم کی کمان شبھمن گل کے ہاتھوں میں ہے۔ ان کے ساتھ وراٹ کوہلی، روہت شرما، شریس ائیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، نیتیش ریڈی، ہرشیت رانا، محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

دوسری جانب، مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلیا کی ٹیم میں ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ، جوش فلپ (وکٹ کیپر)، میٹ رینشا، کوپر کونو لی، مچل اووین، مچل اسٹارک، نیتھن ایلس، میتھیو کوہنیمن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کا پلڑا بھارت پر بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 152 میچوں میں آسٹریلیا نے 84 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ بھارت نے 58 جیتے۔ 10 میچ بے نتیجہ رہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Adani Ahmedabad Marathon: اڈانی احمد آباد میراتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفیشل جرسی جاری

اڈانی احمد آباد مریاتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفشل جرسی جاری کر دی گئی۔ احمد…

10 minutes ago

Saint Trilochan Darshan Das: روحانیت اور یوگا کا تاریخی سنگم، ہریدوار میں سنت تریلوچن درشن داس اور سوامی رام دیو کی جذباتی ملاقات

پتنجلی یوگ پیٹھ پہنچنے پر سوامی رام دیو جی نے انتہائی احترام اور سادگی کے…

31 minutes ago

SP Workers Protest in Delhi: اعظم خان کی حمایت میں دہلی میں ایس پی کارکنوں کا احتجاج، کہا- ’سازش کے تحت درج ہوئے 350 مقدمات

احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈران پی ایم کے نام ایک میمورنڈم بھی…

1 hour ago

Congress leader Rahul Gandhi: دیا جلانے کے لیے پیسے ہیں، ہاسٹل کے لیے کیوں نہیں؟ طلبہ کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا- راہل گاندھی

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ’’حکومت…

1 hour ago

Asian Games: شیفالی ورما کی پہلی ٹی20 سنچری، بھارت نے بنگلہ دیش کو 196 رنز کا دیا ہدف

بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور…

2 hours ago