اسپورٹس

Perth ODI: آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا کیا فیصلہ، نیتیش ریڈی کو ڈیبیو کا ملا موقع

پرتھ: آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پرتھ میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیتیش ریڈی کو اس فارمیٹ میں پہلی بار کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ وہیں، وراٹ کوہلی اور روہت شرما 223 دن بعد بھارت کے لیے ون ڈے کرکٹ میں واپس میدان پر اترے ہیں۔ پرتھ اسٹیڈیم میں بھارت کی ٹیم تین آل راؤنڈرز اور تین تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے، جبکہ کلدیپ یادو کو حتمی الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

نیتیش ریڈی نے پرتھ پر کیا تھا ٹیسٹ ڈیبیو

22 سالہ نیتیش ریڈی نے نومبر 2024 میں اسی پرتھ کے میدان پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ اب تک وہ 9 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جن میں 29.69 کی اوسط سے 386 رنز بنائے ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ 4 ٹی20 میچوں میں 90 رنز بنانے اور 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے کیا کہا؟

ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلیائی کپتان نے کہا، ’’وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، اوپر تھوڑی نمی ہے، امید ہے ہم اس کا پورا فائدہ اٹھا پائیں گے۔‘‘ وہیں، بھارتی کپتان شبھمن گل نے کہا، ’’اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے گیند بازی ہی کرتے۔ ہم اچھی پوزیشن میں ہیں، ہمارے پاس بہترین کمبینیشن ہے۔‘‘

وراٹ کوہلی اور روہت شرما آخری بار 9 مارچ 2025 کو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کھیلے تھے، جسے بھارت نے جیتا تھا۔ دونوں ہی کھلاڑی اب ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے بیچ ہوئے میچز پر اک نظر

1980 سے 2025 تک دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 152 ایک روزہ میچ کھیلے جا چکے ہیں — جن میں سے 84 آسٹریلیا نے اور 58 بھارت نے جیتے، جبکہ 10 میچ بے نتیجہ رہے۔

بھارت کی پلیئنگ الیون:
روہت شرما، شبھمن گل (کپتان)، وراٹ کوہلی، شریس ائیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، نیتیش ریڈی، ہرشت رانا، محمد سراج، اور ارسدِیپ سنگھ۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون:
ٹریوس ہیڈ، مچل مارش (کپتان)، میتھیو شارٹ، جوش فلیپ (وکٹ کیپر)، میٹ رینشا، کوپر کونو لی، مچل اووین، مچل اسٹارک، نیتھن ایلس، میتھیو کُہن مین، اور جوش ہیزل ووڈ۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

20 minutes ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

38 minutes ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

1 hour ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

1 hour ago