Maharashtra News: مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے پیر کے روز الزام لگایا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ خصوصی اجلاس کا ایجنڈا ممبئی کو ریاست سے الگ کرنا اور اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دینا ہے۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پٹولے نے الزام لگایا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے کبھی بھی کووڈ وبائی بیماری یا (2016) نوٹ بندی یا منی پور جیسے مسائل پر خصوصی اجلاس نہیں بلایا۔ اب حکومت کی خواہش اور مزاج کے مطابق اجلاس بلایا گیا ہے۔ اس سیشن میں ممبئی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جائے گا اور اسے مہاراشٹر کے باقی حصوں سے الگ کر دیا جائے گا۔
حکومت نے 18 سے 22 ستمبر تک بلایا خصوصی اجلاس
بتا دیں کہ مرکزی حکومت نے 18 سے 22 ستمبر تک بلائے گئے خصوصی اجلاس کے ایجنڈے کا ابھی تک اعلان نہیں کیا ہے۔ جس کی وجہ سے سیشن کے حوالے سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ پٹولے نے الزام لگایا، ”ممبئی ایک بین الاقوامی شہر اور اقتصادی راجدھانی ہے۔ ممبئی کے اہم یونٹس جیسے ایئر انڈیا، انٹرنیشنل سروسز سنٹر اور ہیرا بازار کو دوسرے شہروں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
شیئر بازار کو گجرات منتقل کرنا چاہتی ہے سرکار: پٹولے
انہوں نے الزام لگایا کہ دونوں بڑے اسٹاک ایکسچینج BSE اور NSE کو گجرات منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔ پٹولے نے الزام لگایا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت ان ریاست مخالف فیصلوں میں ایک بڑی رکاوٹ تھی، اس لیے مرکز نے اس حکومت کو گرا دیا۔ مہاویکاس اگھاڑی میں شیوسینا (یو بی ٹی)، این سی پی اور کانگریس شامل ہیں۔
بھارت ایسکپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…