نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی دیر رات انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے نوجوانوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ رات شیئر کیے گئے ان کے ویڈیو پر لوگوں کی جانب سے ملنے والے مثبت ردعمل اور تجاویز نے انہیں بے حد حوصلہ دیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا، “گزشتہ رات آپ سب سے رابطہ کرنے کا موقع ملا۔ میں نے جو ویڈیو شیئر کیا تھا، اس پر آپ نے جس طرح مثبت تجاویز اور محبت کا اظہار کیا، اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکر گزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی محبت اور اعتماد آئندہ بھی اسی طرح برقرار رہے گی اور ہمارا یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔”
PM Shri @narendramodi thanked India’s youth for the response and suggestions following his video and expressed his gratitude for the overwhelming support.
Watch ⬇️ pic.twitter.com/Y2q35aRNdP
— BJP (@BJP4India) July 24, 2026
اس سے قبل جمعرات کی رات وزیر اعظم مودی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ملک میں پیپر لیک کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ امتحانی پرچوں کا لیک ہونا معمولی مسئلہ نہیں بلکہ لاکھوں طلبہ اور ان کے خاندانوں کے مستقبل سے جڑا حساس معاملہ ہے۔ اسی لیے گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم نے اپنے سابقہ پیغام میں بتایا تھا کہ حکومت پیپر لیک کے مقدمات کی فوری سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ان کے مطابق کابینہ کے ارکان کی تجاویز شامل کرنے کے بعد متعلقہ بل کو حتمی شکل دی جائے گی اور پارلیمنٹ کے دوسرے ہفتے کے آغاز سے ہی اسے جلد از جلد منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جمعرات کو نوجوانوں سے خطاب پر مبنی وزیر اعظم مودی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا تھا۔ انسٹاگرام پر اپ لوڈ ہونے کے چند ہی گھنٹوں میں اس ویڈیو کو کروڑوں افراد نے دیکھا اور بڑی تعداد میں صارفین نے اپنی رائے بھی پیش کی۔ وزیر اعظم نے اپنے تازہ ویڈیو میں اسی بھرپور حمایت اور عوامی ردعمل پر نوجوانوں اور تمام ناظرین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…