قومی

مہاراشٹرمیں امتحان سے 24 گھنٹے پہلے TET کا پیپرلیک، تھانے میں سوال نامہ ملنے کے بعد امتحان ملتوی، بھیونڈی تھانے میں ایف آئی آر درج

مہاراشٹرکے تھانے میں نیٹ (NEET) کے لیک ہونے والے ٹیچرایلیجیبلٹی ٹسٹ (TET) امتحان کا پیپرلیک ہونے سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔ جس کے بعد امتحان منسوخ کردیا گیا ہے۔ ٹی ای ٹی کا امتحان اصل میں کل یعنی 28 جون، 2026 کومنعقد ہونا تھا، لیکن خبروں سے پیپرلیک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ یہ پیپرلیک امتحان سے تقریباً 24 گھنٹے پہلے ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً  4 لاکھ امیدوار امتحان میں شامل ہونے والے تھے، لیکن اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

مہاراشٹراسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن (ایم ایس سی ای)، پونے نے ٹیچراہلیت ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) 2026 کا امتحان، جو28 جون، 2026 کوشیڈول تھا، اگلے نوٹس تک ملتوی کردیا ہے۔ کونسل نے ایک پریس ریلیزمیں کہا کہ ٹی ای ٹی امتحان ریاست بھرمیں 1,028 مراکزپرمنعقد ہونا تھا۔ نیٹ 2026 امتحان کے دوران مبینہ پیپرلیک ہونے کی روشنی میں تمام ضروری انتظامات کئے گئے تھے۔

امتحان ملتوی، ایف آئی آر درج

حالانکہ اس درمیان ایک اطلاع ملنے پربھیونڈی پولیس نے ہفتہ کی روزصبح صبح چھاپہ ماری کی۔ جانچ کے دوران کچھ لوگوں کے پاس ٹی ای ٹی 2026 کے پیپرسے ملتے جلتے سوال پائے گئے۔ اس کے بعد مہاراشٹراسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن (ایم ایس سی ای) کے افسران نے فوراً جانچ کی اورتصدیق کی کہ کچھ سوال اصلی امتحان پیپرکے ہیں۔ اس معاملے میں بھیونڈی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ کونسل نے کہا ہے کہ امتحان کوپوری طرح شفاف اورمنصفانہ طریقے سے منعقد کرنا اس کی اولین ترجیح ہے۔ اس لئے معاملے کی گہری جانچ ہونے تک 28 جون 2026 کو ہونے والے ٹی ای ٹی امتحان کوملتوی کردیا گیا ہے۔

پولیس پیپرلیک کرنے والوں کی تلاش میں مصروف

اب امتحان کی نئی تاریخ اوردیگراپڈیٹ مہاراشٹراسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن (ایم ایس سی ای) کی آفیشیل ویب سائٹ پراعلان کئے جائیں گے۔ فی الحال تھانے میں ضبط کئے گئے لیک ہوئے پیپرکی جانچ کے بعد کل ہونے والے امتحان کومنسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ پولیس اب پیپرلیک کرنے والوں کی تلاش مین مصروف ہوگئی ہے۔ جلد ہی اس معاملے میں بڑی کارروائی ہوسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games: شیفالی ورما کی پہلی ٹی20 سنچری، بھارت نے بنگلہ دیش کو 196 رنز کا دیا ہدف

بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور…

25 minutes ago

Soundarya Rajinikanth: سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی سوندریا نے اداکاری کے بجائے گرافک ڈیزائنر کے طور پر شروع کیا کیریئر

سوندریا نے 2010 میں فلم ’گوا‘ کے ذریعے بطور پروڈیوسر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز…

48 minutes ago

Road Accident: ممبئی میں خوفناک سڑک حادثہ، پل سے گری تیز رفتار کار، 3 افراد ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک

بی ایم سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائر اسپتال کے چیف میڈیکل…

1 hour ago

Nawada School Viral Video: نوادہ میں طالبات نے ہیڈ ماسٹر پر لگائے سنگین الزامات، چھیڑ چھاڑ اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ نے الزام لگایا کہ جمعہ کو وہ امتحان کے لیے…

2 hours ago

Trump Returns Unexpectedly to White House: اچانک وائٹ ہاؤس واپس لوٹے ٹرمپ، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملوں کا الرٹ، ایڈوائزری جاری

امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے سعودی عرب…

2 hours ago