قومی

Terrorism Humanity’s Greatest Enemy: پلوامہ حملے کی برسی پر شہیدوں کو  پیش کی خراج عقیدت، دہشت گردی انسانیت کی سب سے بڑی دشمن: امت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پلوامہ دہشت گرد حملے کی ساتویں برسی پر شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کو انسانیت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کی قربانی اور بہادری کوننمن پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور ان کی
خدمات ہمیشہ قوم کے لیے باعث فخر رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی نہ صرف بھارت بلکہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور اس کے خلاف عالمی سطح پر متحد ہو کر کارروائی ضروری ہے۔<


/p>

واضح رہے کہ 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مرکزی ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس میں 40 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے قبول کی تھی۔ اس واقعے نے پورے ملک کو غم اور غصے میں مبتلا کر دیا تھا اور عوام کی بڑی تعداد نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ اس حملے کے بعد بھارت نے دہشت گردی کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی تھی۔ اس اقدام کو دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مضبوط عزم کی علامت قرار دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورک کو کمزور کرنا اور مستقبل میں ایسے حملوں کو روکنا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہےکہ  وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پلوامہ حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم ان بہادر سپاہیوں کو یاد کرتی ہے جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے اجتماعی شعور میں زندہ رہیں گی اور ہر بھارتی کو ان کی بہادری سے حوصلہ ملتا رہے گا۔پلوامہ حملے کی برسی ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھے گا۔ حکومت اور سیکورٹی اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

1 hour ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

1 hour ago