قومی

Muslim Rashtriya Manch: مودی کی وجہ سے دہشت گردی کو لگی لگام، مسلم راشٹریہ منچ

نئی دہلی، 23 فروری۔ مسلم راشٹریہ منچ کے قومی ترجمان شاہد سعید نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر جیسی بین الاقوامی شخصیت کا وادی کشمیر کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ دورہ اور بے خوف گھومنا یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان نے دفعہ 370 اور 35اےہٹائے جانے کے بعد جن لوگوں، تنظیموں اور دہشت گردوں کو اکسایا۔وہ کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں،جو لوگ وادی کو دہشت گردی کی بھٹی میں جھونکنا چاہتے ہیں، انہیں نہ صرف منہ کی کھانی پڑی ہے بلکہ دہشت گردی(پاکستان) کے منھ پر ایک بڑا طمانچہ بھی لگا ہے۔ دریں اثنا، جموں و کشمیر کو ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت وادی کشمیر کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے ہم نے جمعہ کو وادی کے تناظر میں وزیر اعظم کی طرف سے کہی گئی باتوں کو پیش کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وادی کو اس طرح سے تیار کیا جا رہا ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جی 20 ایونٹ کے انعقاد کے بعد اس کی قدرتی خوبصورتی نے دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ اس کے بعد خاص طور پر خلیجی ممالک سے یہاں سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے منچ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتھک کوششوں سے جموں و کشمیر کو ایک بار پھر ایک مثبت نقطہ نظر ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مشہور شخصیت اور کرکٹ کے بھگوان کہلانے والےسچن ٹنڈولکر کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ کشمیر کے مقامی لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا اور سچن کا اپنی گاڑی سے باہر نکل کر سڑک پر کرکٹ کھیلنا یہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت ہند کے بامعنی اقدامات کی بدولت کشمیر کے مقامی لوگوں کے لیے وادی ایک بار پھر جنت بن رہی ہے۔

شاہد نے کہا کہ گلمرگ میں سچن خاندان کی موجودگی نریندر مودی حکومت کی کامیابیوں کو صاف ظاہر کرتی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کشمیر نے ثقافتی ورثے کے ذریعے نہ صرف ترقی کی ہے بلکہ حکومت کی کوششوں کے مثبت نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago