Lakhisarai Road Accident: بہار کے لکھی سرائے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ سکندرا مین روڈ پر بہرورا گاؤں کے قریب ایک آٹو کو سامنے سے آنے والے ایک ٹیمپو نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ٹیمپو میں سوار 9 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تقریباً نصف درجن لوگ زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو صدر اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ موبائل فون کی بنیاد پر پولیس متوفی کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس ٹیم موقع پر موجود ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حادثے کے وقت ٹیمپو میں تقریباً 14 لوگ سوار تھے، جن میں سے 9 لوگوں کی جان چلی گئی۔
ٹرک – ٹیمپو کے تصادم میں گئیں کئی جانیں
یہ دل دہلا دینے والا حادثہ لکھی سرائے سکندرا مین روڈ پر پیش آیا۔ حادثے میں شدید زخمی افراد کو فوری طور پر علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا۔ زخمیوں کی بگڑتی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔ موقع پر موجود عینی شاہد، متوفی ڈرائیور منوج کمار کے بہنوئی انل مصری نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ منوج کو ہلسی سے کچھ لوگوں کو لکھیسرائے لانے کو کہا گیا تھا۔ ہلسی سے لکھی سرائے آتے ہوئے رام گڑھ چوک تھانہ علاقے میں جھُلونا کے قریب ٹرک اور سی این جی ٹیمپو کے درمیان زبردست تصادم ہوا، اس واقعہ میں 14 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 9 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں- Weather Update: دہلی میں 2 دن تک بارش تو یوپی-بہار میں ہو سکتی ہے ژالہ باری، پنجاب کے لیے بھی آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ
پٹنہ کے اسپتال میں جاری ہے زخمیوں کا علاج
شدید زخمیوں کا پی ایم سی ایچ پٹنہ میں علاج کیا جا رہا ہے، سبھی کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج کم انسپکٹر امت کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ جھُلونا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ لوگ ٹیمپو کے ذریعے ہلسی سے لکھی سرائے آ رہے تھے، تمام مرنے والے مُنگیر اور لکھی سرائے کے رہنے والے تھے۔ اس حادثے کی اطلاع ان کے اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔ ان کے گھر والوں کے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ یہ لوگ ہلسی سے کہاں جا رہے تھے۔ پولیس افسر نے کہا کہ یہ ایک بڑا حادثہ ہے، اس کی تحقیقات کر کے مناسب کارروائی کی جائے گی۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…