وقف قانون کے خلاف پٹنہ کے گاندھی میں امارت شرعیہ بہار جھارکھنڈ واڈیسہ کی جانب سے دستور بچاو اوقاف بچاو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ بہار،جھارکھنڈ اور یوپی سے جمع ہوئے ہیں ۔ بیشتر جمعیت وجماعت کے ذمہ داران بھی اسٹیج پر نظرآرہے ہیں ،ہر طرف عوامی ہجوم ہے اور یہ تعداد نہ صرف حکومت کے فیصلے کو مکمل طور پر غلط ثابت کررہی ہے بلکہ ایک بڑی آبادی کی پسند کو نظرانداز کرکے بنایا گیا قانون ثابت کررہی ہے۔
اس کانفرنس میں متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی موجود ہیں ۔کانگریس ،آر جے ڈی ، ایم آئی ایم، سماجوادی پارٹی،ترنمول کانگریس، کمیونسٹ وغیرہ جیسی اپوزیشن کی جماعتوں کے سینئر لیڈران اس احتجاج کا حصہ ہیں۔ گاندھی میدان میں اس احتجاج میں بہار کے سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی اس احتجاج کی حمایت کی ہےاور حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کی اپیل کی۔
راشٹریہ جنتا دل کے لیڈراوراسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رتیجسوی یادو نے گاندھی میدان میں وقف قانون کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی اس وقف بل کی مخالفت کی ،لیکن کچھ نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی مہربانی سے حکومت نے اس بل کو ایوان میں زبردستی منظور کرالیا۔ لیکن ہم بہار کی عوام کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ اب بہار سے این ڈی اے جانے والی ہے،اقتدار میں بیٹھے لوگ اب جانے والے ہیں ،اور جب ہماری حکومت بنے گی تو ہم اس قانون کو کوڑے دان میں پھینک دیں گے۔یہ ہمارا وعدہ ہے کہ بہار میں وقف قانون نافذ نہیں ہونے دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں ایک چھکا لگاتے ہی ابھیشیک شرما نے…
کانگریس لیڈر نے صدر دروپدی مرمو سے دشیانت گوتم کی تقرری پر دوبارہ غور کرنے…