قومی

Tejashwi Yadav News: تیجسوی یادو کو آرجے ڈی کی کمان سونپنے جا رہے ہیں لالو پرساد یادو؟ نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں ہوسکتا ہے بڑا اعلان

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) نیشنل ایگزیکٹوکی ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ ہوٹل موریہ میں منعقدہ اس میٹنگ میں بہت سارے اہم فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔ تیجسوی یادوکو قومی ورکنگ صدربنایا جاسکتا ہے۔ لالوپرساد یادو، تیجسوی یادو، عبد الباری صدیقی سمیت بہت سے سینئرلیڈران اس اجلاس میں موجود ہوں گے۔ بہاراسمبلی میں اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادو ہفتہ (24 جنوری) کو کرپوری ٹھاکرجینتی کے موقع پرپارٹی دفترپہنچے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کرپوری ٹھاکرجی کا خواب ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ مستقبل میں ان کے خوابوں کوپورا کرنا ہوگا۔ بہارکی جو صورتحال ہے، وہ غریبی ہے، نقل مکانی ہے، تعلیم اورمیڈیکل کے شعبے میں بہارسب سے نچلے حصے میں ہے۔ نہ تو فیکٹری ہے اور نہ ہی صنعت۔ کارخانے خراب حالت میں ہیں۔ کسان تباہ ہوگئے ہیں، لیکن حکومت کوکوئی فکرنہیں ہے۔

سابق نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہارمیں گزشتہ 20 سال سے اقتدار میں وہی لوگ ہیں، جو کرپوری ٹھاکرجی کو گالی دے رہے تھے۔ وہ آئین کو بدلنے اورجمہوریت کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں۔ بھائی چارے اوراتھاد کو ختم کرنے کا کام کرتےہیں اوراسی سمت میں یہ لوگ کام کررہے ہیں۔ ہم نے الیکشن ہارنے کے بعد ہی کہا کہ جمہوریت (لوک تنتر) میں ‘لوک’ ہارگیا اور’تنتر’ جیت گیا ہے۔ ان لوگوں نے ‘جن تنتر’ کو ‘دھن تنتر’ اورمشین تنتر بنا دیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

37 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago