قومی

Tejashwi Yadav’s Attack on Nitish Kumar: ’بی جے پی وزیر اعلیٰ کا استعمال کر رہی ہے‘، تیجسوی یادو کا نتیش حکومت پر بڑا حملہ

بہار اسمبلی میں ق حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے 20 فروری کو ریاست کی قانون و انتظام کی صورتحال کے معاملے پر حکومت پر سخت تنقید کی۔ اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں جرائم کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بچیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی، قتل اور رنگداری جیسے سنگین جرائم کے معاملات سامنے آ رہے ہیں اور جرائم اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں۔ تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا کہ حکومت مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

’بی جے پی وزیر اعلیٰ کا استعمال کر رہی ہے‘

تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وزیراعلیٰ فعال کردار میں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ان کا الزام تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی وزیر اعلیٰ کا ’’استعمال‘‘ کر رہی ہے اور انہیں کمزور بنا دیا گیا ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ پہلے وزیرِ اعلیٰ محکمۂ داخلہ اپنے پاس رکھتے تھے، مگر اب حالات بدل چکے ہیں اور انہیں یہ محکمہ بی جے پی کے حوالے کرنا پڑا ہے۔

’بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں جرائم زیادہ‘

حزبِ اختلاف کےلیڈر تیجسوی یادو نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کی کئی بی جے پی زیرِ اقتدار ریاستوں میں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہار میں بھی مجرموں کو تحفظ دیا جا رہا ہے اور عام لوگ خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر بے خوف ہو کر قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ تیجسوی نے کہا کہ مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اپوزیشن کی آواز اٹھانے والے لیڈروں اور کارکنوں کو ہی ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔

’حکومت غنڈوں جیسا رویہ اختیار کر رہی ہے‘

تیجسوی یادو نے کہا کہ اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ عوامی مسائل کو اٹھائے اور حکومت کو جوابدہ بنائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینے کے بجائے اسے بدنام کرنے میں مصروف ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں مجرموں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور انتظامیہ انہیں روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

56 minutes ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

3 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

3 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

13 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

13 hours ago