لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو۔ (تصویر کریڈٹ-ویڈیو)
بہارکی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سے نکالے گئے ایم ایل اے اورلالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے ہفتہ کے روز (26 جولائی، 2025) کو بڑا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات مہوا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پرلڑیں گے۔ انہوں نے ٹیم تیج پرتاپ بنائی ہے۔ 31 جولائی کو مہوا میں بھی ایک پروگرام ہوگا۔
بہار حکومت کے سابق وزیرتیج پرتاپ یادو نے کہا، کہ ٹیم تیج پرتاپ یادوعوام تک پہنچنے کا ایک پلیٹ فارم ہے، اس بارچچا نتیش کمار کی حکومت نہیں بنے گی، جس کی بھی حکومت بنے گی، اگر وہ نوجوانوں، روزگار، تعلیم، صحت کی بات کریں گے، تو تیج پرتاپ یادو ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم نے پوری طاقت کے ساتھ الیکشن شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہوا سے الیکشن لڑیں گے۔ مخالفین بہت ہیں، انہیں کھجلی ہونے لگی ہے۔
تیج پرتاپ نے خود بطورآزاد امیدوارالیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ وہیں شاہ پورہ سے مدن کمار ٹیم تیج پرتاپ کی طرف الیکشن لڑیں گے۔ آج تیج پرتاپ کچھ الگ انداز میں نظرآئے۔ تیج پرتاپ اور ان کے ساتھی پیلی ٹوپی پہن رکھی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے میڈیا پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو نارد مُنی کی شکل ہے، ان سبھی کو سلام۔
لالو یادو نے کردیا آرجے ڈی سے باہر
تیج پرتاپ یادوکوان کے والد اور آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے پارٹی سے باہرکا راستہ دکھا دیا ہے۔ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ انوشکا کے ساتھ سوشل میڈیا پرتصویرشیئرکی تھی، جس سے ہنگامہ مچ گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں تیج پرتاپ یادو اور ان کی اہلیہ ایشوریہ کا معاملہ عدالت میں ہے۔ سوشل میڈیا پرتصویر وائرل ہونے کے بعد لالو پرساد نے انہیں پارٹی اور فیملی دونوں سے باہر کردیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…