قومی

PM Modi to Visit Tamil Nadu: پی ایم مودی تمل ناڈو کو دیں گے 4,800 کروڑ روپے کے منصوبوں کی سوغات

وزیر اعظم نریندر مودی برطانیہ اور مالدیپ کے سرکاری دوروں سے واپسی کے فوراً بعد 26 جولائی کو تمل ناڈو کے شہر توتی کورن میں ₹4800 کروڑ سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد 27 جولائی کو وہ گنگا کونڈا چولاپورم مندر میں عظیم چولا حکمران راجندر چولا اول کی سالگرہ اور ’’Aadi Thiruvathirai festival‘‘ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے پی ایم مودی نے خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’’’آج شام اور کل میں تمل ناڈو میں مختلف پروگراموں میں شرکت کروں گا۔ میں تھوڑی دیر میں تھوتھوکوڈی پہنچوں گا، جہاں بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کا ایک سلسلہ قوم کے لیے وقف کیا جائے گا۔ اس میں تھوتھوکوڈی ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت شامل ہے، جو خاص طور پر تمل ناڈو کے جنوبی حصے میں تجارت اور رابطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ افتتاح کیے جانے والے دیگر پروجیکٹوں میں NH-36 کے 50 کلومیٹر سیتھیاتھوپ – چولاپورم حصے کی 4-لیننگ اور 5.16 کلومیٹر NH-138 توتیکورن پورٹ روڈ کی 6 لیننگ شامل ہے۔‘‘

پی ایم مودی نے مزید لکھا کہ ’’بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے VOC پورٹ پر نارتھ کارگو برتھ III کا افتتاح کیا جائے گا۔ ریلوے کے تین منصوبے بھی قوم کے لیے وقف کیے جائیں گے جس سے رابطے، پائیداری اور ٹریفک میں آسانی پیدا ہوگی۔ مزید برآں کُڈانکولم نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹس 3 اور 4 سے بجلی کے اخراج کے لیے ایک بڑے پاور ٹرانسمیشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس سے تمل ناڈو میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوگا۔‘‘

وہیں 27 جولائی کے اپنے پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ’’کل 27 جولائی کو عظیم راجندر چولا اول کی جنوب مشرقی ایشیا میں سمندری مہم کے ایک ہزار سال مکمل ہونے اور چولا فن تعمیر کا ایک روشن نمونہ گنگائی کونڈہ چولاپورم مندر کی تعمیر کے آغاز کے لیے ایک بہت ہی خاص پروگرام کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ راجندر چولا اول کے اعزاز میں ایک یادگاری سکہ جاری کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی Aadi Thiruvathirai festival بھی منایا جا رہا ہے‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

9 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

10 hours ago