قومی

PM Modi concludes Maldives visit: وزیر اعظم مودی کا مالدیپ دورہ ہوا مکمل، پی ایم مودی نے صدر معیزو اور مالدیپ کی عوام کا ادا کیا شکریہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورۂ مالدیپ کے اختتام پر میزبان صدر محمد معیزو، مالدیپ کی حکومت اور عوام کا پرتپاک خیرمقدم کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے دورے کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’مالدیپ کے اس نتیجہ خیز دورے کے اختتام پر میں صدر معیزو، مالدیپ کی حکومت اور عوام کا ان کی گرمجوشی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے 60ویں یوم آزادی کی تقریبات کا مشاہدہ کرنے پر بہت فخر ہے۔ صدر معیزو کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہمارے دوطرفہ تعلقات میں اہم توانائی کا اضافہ کرے گی۔‘‘

اس سے قبل آج دن میں وزیر اعظم مودی نے 60ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جسے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے مالدیپ کے نائب صدر اور وہاں پارٹیوں کے سیاسی لیڈران اور اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی۔ دریں اثنا پی ایم مودی نے مالدیپ میں مقیم ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی اپنے مالدیپ کے دورے کو مکمل کرنے کے بعد اب سیدھے تمل ناڈو کے دو روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ کئی اہم منصوبوں کا افتتاح کرنے والے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago