قومی

Teejan Bai Death Amit Shah Pays Tribute: تیجن بائی کے انتقال پر وزیر داخلہ امت شاہ کا دلی خراجِ عقیدت، کہا: ’’فن و ثقافت کی دنیا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان‘‘

بھارت کی معروف پنڈوانی گلوکارہ، لوک فن کی عظیم سفیر اور پدم وبھوشن اعزاز یافتہ تیجن بائی اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ فن، ثقافت اور سیاست سے وابستہ متعدد شخصیات نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال بھارتی لوک ثقافت کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، چھتیس گڑھ اسمبلی کے اسپیکر رمن سنگھ اور کانگریس لیڈر بھوپیش بگھیل سمیت کئی لیڈروں نے تیجن بائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

امت شاہ: فن کی دنیا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پدم وبھوشن سے سرفراز تیجن بائی کا انتقال فن و ثقافت کی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ تیجن بائی نے اپنی غیر معمولی صلاحیت، انتھک محنت اور بے مثال لگن سے پنڈوانی جیسی روایتی لوک صنف کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے ایمس پہنچ کر آخری خراجِ عقیدت پیش کیا

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی رائے پور کے ایمس اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے تیجن بائی کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں آخری خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ تیجن بائی کا انتقال صرف ایک عظیم فنکارہ کا بچھڑ جانا نہیں بلکہ چھتیس گڑھ کی ثقافتی وراثت کے لیے ایسا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ان کی خدمات کے اعتراف میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کرے گی۔

یوگی آدتیہ ناتھ: لوک فن کی عظیم علمبردار تھیں تیجن بائی

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی تیجن بائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیجن بائی نے اپنی مؤثر آواز، منفرد اندازِ پیشکش اور برسوں کی فنّی ریاضت کے ذریعے چھتیس گڑھ کی روایتی لوک صنف پنڈوانی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر نئی شناخت دلائی۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بھارتی لوک فن اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ میں تیجن بائی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

6 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

2 hours ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

2 hours ago