قومی

Justice Chauhan takes oath: جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے 17ویں چیف جسٹس بنے ترلوک سنگھ چوہان، گورنر نے دلایا حلف

رانچی: جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے نئے مقرر کردہ چیف جسٹس ترلوک سنگھ چوہان نے بدھ کے روز اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ رانچی کے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر سنتوش کمار گنگوار نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ وہ جھارکھنڈ کے 17ویں چیف جسٹس بن گئے۔

موقع پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین رہے موجود

چیف سکریٹری الکا تیواری نے ہندی اور انگریزی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ذریعہ جاری کردہ چیف جسٹس کی تقرری کے وارنٹ کو پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے تمام جج، جھارکھنڈ حکومت کے کئی وزرا، ایڈوکیٹ جنرل راجیو رنجن، جسٹس ترلوک سنگھ چوہان کے اہل خانہ اور ریاستی حکومت کے افسران موجود تھے۔

2014 میں ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے بنے مستقل جج

9 جنوری 1964 کو روہڑو، ہماچل پردیش میں پیدا ہوئے جسٹس ترلوک سنگھ چوہان نے اپنی اسکولی تعلیم شملہ کے بشپ کاٹن سے حاصل کی اور پھر پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1989 میں ہماچل پردیش بار کونسل میں بطور وکیل داخلہ لینے کے بعد انہوں نے قانون سازی کی تمام شاخوں میں گہرا تجربہ حاصل کیا۔ وہ ایڈیشنل جج اور پھر 2014 میں ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے مستقل جج بن گئے۔

چوہان نے عدالتی اصلاحات میں نمایاں کام کیا

جسٹس چوہان نے ماحولیاتی قانون، بچوں کی بہبود اور عدالتی اصلاحات میں نمایاں کام کیا۔ انہوں نے جووینائل جسٹس کمیٹی، لیگل سروسز اتھارٹی اور ہائی کورٹ کی کمپیوٹر اور ای کورٹ کمیٹی کی قیادت کرتے ہوئے عدلیہ کی ڈیجیٹل تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں ہندوستانی عدلیہ کی نمائندگی کی ہے۔ ان کی قیادت میں، ہماچل پردیش کی عدلیہ نے ای فائلنگ، آن لائن خدمات اور ڈیجیٹل عدالتی عمل میں نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

15 جولائی کو جاری ہوا تھا تقرری کا نوٹیفکیشن

جسٹس چوہان کی جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن 15 جولائی کو صدر جمہوریہ ہند کے دفتر سے جاری کیا گیا تھا۔ جسٹس ایم ایس رام چندر راؤ، جو جسٹس چوہان سے پہلے جھارکھنڈ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کا تریپورہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

جسٹس رام چندر راؤ نے 25 ستمبر 2024 کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا، اور ان کے دور میں کئی اہم مفاد عامہ کی عرضیوں اور آئینی مقدمات کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

44 minutes ago

PM Modi Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر پی ایم مودی اورامت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

1 hour ago

PM Modi Invites Tourists: وزیر اعظم مودی نے ایکتا نگر کے رین فاریسٹ اور اسکائی واک سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں…

3 hours ago