علاقائی

Illegal coal mining in Dhanbad: دھنباد میں کوئلے کی غیر قانونی کانکنی، کیسر گڑھ میں کان دھنسنے سے 10 سے زیادہ کی موت کا خدشہ

دھنباد: جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے باگھمارا بلاک کے کیسر گڑھ علاقے میں کوئلے کی غیر قانونی کانکنی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بی سی سی ایل بلاک 2 کے شیو مندر کے قریب منگل کی دیر رات کان دھنسنے سے 10 سے زیادہ مزدوروں کے دب جانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حادثے میں 10 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حالانکہ، انتظامیہ نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

سماجی کارکن سریو رائے نے ایکس پوسٹ میں اس حادثے کے بارے میں لکھا، ’’منگل کے روز دھنباد کے باگھمارا میں جمونیا نامی جگہ پر غیر قانونی کان کنی کی کان کے گرنے سے 9 مزدوروں کی موت ہوگئی۔‘‘ انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا، ’’غیر قانونی کان کنی مافیا مرنے والوں کی لاشوں کو ٹھکانے لگانے میں لگے ہیں۔ میں نے اس بارے میں دھنباد ایس ایس پی کو آگاہ کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق چنچن نامی کان کنی مافیا بااثر تحفظ میں غیر قانونی کانکنی کر رہا تھا۔‘‘

حادثے کی خبر پھیلتے ہی علاقوں میں کہرام

حادثے کی خبر پھیلتے ہی کیسر گڑھ اور آس پاس کے علاقوں میں کہرام مچ گیا۔ ہلاک اور دفن ہونے والے مزدوروں کے لواحقین اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے لیکن الزام ہے کہ کوئلہ مافیا سے جڑے سنڈیکیٹ کے لوگوں نے انہیں راستے میں روک لیا۔ اس سے ناراض گاؤں والوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ لوگ انتظامیہ اور مافیا پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حادثے نے نظام کی ناکامی کو کر دیا اجاگر

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کانکنی کی وجہ سے پہلے بھی کئی حادثات ہوچکے ہیں لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ اس بار حادثے نے نظام کی ناکامی کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ کے کام کی صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔

قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے فوری کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے مزدوروں کو بچانے کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں۔ گاؤں والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی کام میں تیزی لائی جائے اور حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Lula da Silva Wins Brazilian Presidential Election: لولا ڈا سلوا برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیاب، چوتھی بار اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار

برازیل کے صدارتی انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیاں بھی اہم…

4 minutes ago

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

9 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

10 hours ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

11 hours ago