قومی

بی جے پی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان نتن نبین اور بی ایل سنتوش سے ملے انّاملائی، راجیہ سبھا جانے کو ہوگئے تیار؟

نئی دہلی: بی جے پی چھوڑنے اورنئی پارٹی بنانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان تمل ناڈو بی جے پی کے سابق صدرکے انّاملائی نے پارٹی ہیڈ کوارٹرمیں بی جے پی کے قومی صدرنتن نبین اورتنظیمی سکریٹری بی ایل سنتوش سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق، ان کے نئے رول سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے۔ پارٹی قیادت کی طرف سے ان کوکہا گیا کہ پارٹی ان کی صلاحیتوں کے مطابق ان کوذمہ داری دیتے آئی ہے اورآگے بھی اس کے مطابق ان کوذمہ داری دی جائے گی۔

کیا راجیہ سبھا جائیں گے انّا ملائی؟

ذرائع کے مطابق، وہ بی جے پی کے دیگرسینئرلیڈران سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ انّاملائی کا دہلی دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب ان کے سیاسی مستقبل سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کے انّاملائی کے بی جے پی چھوڑکرنئی پارٹی بنانے کی قیاس آرائیوں کے علاوہ پارٹی کے ذریعہ ان کو راجیہ سبھا سیٹ کی پیشکش کئے جانے کی بھی قیاس آرائی ہے۔ اس درمیان دہلی روانہ ہونے سے پہلے کے انّاملائی نے اپنے بارے میں چل رہی قیاس آرائیوں پر تفصیل سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی انتظار کریں۔ ہم دو دن میں بیٹھ کربات کریں گے۔ اس تبصرہ نے ممکنہ اعلان سے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی۔

سال 2020 میں بی جے پی میں ہوئے شامل

سابق آئی پی ایس افسر کے انّا ملائی سال 2020 میں بی جے پی میں شامل ہوئے اورتیزی سے تمل ناڈومیں پارٹی کے سب سے اہم لیڈران میں سے ایک بن گئے۔ سال 2021 سے 2025 تک ریاستی بی جے پی کے صدرکے طورپرانہوں نے کئی ریاستی مہم کی قیادت کی اورنوجوان رائے دہندگان اورسوشل میڈیا فالورس کے درمیان ایک مضبوط حمایت کی بنیاد بنائی۔

کیوں ہو رہی ہے بی جے پی چھوڑنے کی قیاس آرائی؟

سال 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی الیکشن کے بعد ان کے مستقبل سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئیں، جس میں بی جے پی کے سب سے مشہورچہروں میں سے ایک ہونے کے باوجود انہوں نے الیکشن نہیں لڑا۔ کلاس 9 کے طلبا کے لئے تین زبانوں سے متعلق پالیسی کوآگے بڑھانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی ان کے ذریعہ حالیہ تنقید نے بھی سیاسی بحث چھیڑدی اورپارٹی قیادت کے ساتھ ان کے تعلقات سے متعلق نئی افواہیں پیدا کردیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

6 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

7 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

7 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

7 hours ago