قومی

Tamil Nadu Governor dispute: گورنرکے خلاف سپریم کورٹ پہنچی تمل ناڈو حکومت، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟

نئی دہلی: تمل ناڈوکی سیاست میں حکومت اورگورنرکے درمیان تنازعات کی خبریں اکثرسامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسے وقت بھی آئے ہیں جب گورنراورحکومت کے درمیان واضح مخاصمت ظاہرہوئی ہے۔ اب حکومت نے ایک بارپھرکلیگناریونیورسٹی بل سے متعلق گورنرکے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس معاملے میں حکومت نے گورنرکے فیصلے کوچیلنج کیا ہے۔

تمل ناڈوحکومت نے گورنرکے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ یہ عرضی صدرجمہوریہ کی منظوری کے لئے کلیگنار یونیورسٹی بل کومحفوظ رکھنے کے گورنر کے فیصلے کو چیلنج کرتی ہے۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے گورنرآراین روی کوبھی پھٹکار لگائی تھی۔

کیا ہے پورا معاملہ؟
تمل ناڈومیں ریاستی حکومت اورگورنرکے درمیان یہ دشمنی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پورا تنازعہ بلوں کی منظوری سے متعلق ہے۔ اس سارے تنازعہ کی جڑیونیورسٹی وائس چانسلربل ہے۔ ریاستی حکومت نے یونیورسٹی کے وائس چانسلروں کی تقرری کوتبدیل کرنے کی تجویزپیش کی۔ اس تجویزسے گورنرکے بجائے وزیراعلیٰ کووائس چانسلرکی تقرری کا ذمہ داربنایا جاتا۔ بل کے منظورہونے کے بعد گورنرنے اسے منظورنہیں کیا۔ مزید، تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب آراین روی نے وائس چانسلروں کی تقرری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ تمل ناڈو حکومت نے اس کمیٹی کی مخالفت کی اورمعاملہ سپریم کورٹ میں لے گیا۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا۔ اب ریاستی حکومت نے ایک بارپھراس تنازعہ کولے کرسپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود تاخیر
حالانکہ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا، لیکن گورنرنے اس بل کومنظوری نہیں دی ہے۔ عدالت نے واضح طورپر کہا کہ گورنرکوایک ماہ یا زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے اندربل پرفیصلہ لینا چاہئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی گورنر نے اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔ سٹالن حکومت نے پہلے اس پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر اہم تعلیمی بلوں میں تاخیر کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

26 minutes ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

38 minutes ago

Azam Khan arrested by ED from Rampur Jail: جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں اعظم خان، ای ڈی نے کسا شکنجہ، عبداللہ اعظم ہوگئے رہا

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام…

1 hour ago

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی زندگی کا آغاز، صحافی ندھی رازدان سے کرلی شادی

 جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سوشل…

2 hours ago