قومی

’’جس ملک میں رہو، اس سے محبت کرو…‘‘، سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق نے کیوں کہی یہ بڑی بات

اترپردیش کے سنبھل میں ان دنوں مسجد منہدم کرنے سے متعلق مخالفت کھل کرسامنے آرہی ہے، تووہیں دوسری طرف ’آئی لومحمد‘ مہم سے متعلق بھی طرح طرح کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق حیات نگرواقع ایک جشن غوث الوراء میں شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس مٹی کے لئے جان دی ہے۔ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ اسلام سکھاتا ہے، جس ملک میں رہو، اس سے محبت کرواوروفا کرو۔

ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ اسلام کی محبت اورملک سے وفاداری ہے۔ وفادارہیں اوریہ چیزہمیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں اپنی تاریخ میں شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ فخرمحسوس کریں گے۔ آج ہماری جو نسلیں ہیں، وہی ہماری اپنی تاریخ کو بھول گئے ہیں۔ سچا مسلمان ملک اور مذہب دونوں کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مذہب، اپنے اسلام، اپنے عقیدے پر مضبوطی سے قائم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم اپنے ملک کے لئے بھی وفادار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس مٹی کے لئے جان دی ہے۔ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ اسلام سکھاتا ہے کہ جس ملک میں رہو، اس سے محبت کرو اوراس کی وفا نبھاؤ۔

’آئی لومحمد‘ سے متعلق کہی یہ بڑی بات

رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق کے اس بیان سے ٹھیک پہلے الہ آباد ہائی کورٹ سے مسجد کمیٹی کوجھٹکا لگا تھا۔ اس کے بعد سنبھل انتظامیہ نے مسجد منہدم کردی تھی۔ عدالت نے کمیٹی کو نچلی عدالت میں جانے کا حکم دیا تھا۔ اس پورے تنازعہ پررکن پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ پیغمبرمحمد کا پیغام ہمیشہ امن اوربھائی چارے کا رہا ہے۔ ’آئی لومحمد‘ لکھنا یا پوسٹرلگانا نہ کسی کی عقیدت کوٹھیس پہنچاتا ہے اورنہ ہی کوئی غلط پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نام پرلوگوں کوگمراہ کرنا غلط ہے۔ بلڈوزرکارروائی پرانہوں نے کہا کہ سزا دینا عدالت کا کام ہے، انتظامیہ کا نہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

7 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

7 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

8 hours ago