پی ایم نریندر مودی نے دارجلنگ میں پل حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔اس افسوسناک واقعے میں اب تک 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔حادثے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ نے امدادی اور ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔
پی ایم مودی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا: دارجلنگ میں پل حادثے کے نتیجے میں جانوں کے ضیاع سے دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، اُن کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پراتھنا کرتا ہوں۔
پی ایم مودی نے مزید کہا کہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دارجلنگ اور گرد و نواح کی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ہم اس بات کے لیے پرعزم ہیں کہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔شدید بارش نے شمالی بنگال میں تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے دارجلنگ، جلپائی گوڑی سمیت کئی اضلاع کو متاثر کیا ہے۔ سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔کرسیونگ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ابھشیک رائے کے مطابق،اب تک ملبے سے سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جب کہ دو افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دلارام علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دارجلنگ جانے والے کرسیونگ روڈ بند ہو چکی ہے۔ روہنی روڈ پر بھی مٹی کے تودے گرنے سے راستہ بند ہو گیا ہے۔ پنکھا باری روڈ کی حالت بھی نہایت خراب ہے، جب کہ تن دھاریا روڈ اب بھی کھلی ہے۔
ابھشیک رائے نے بتایا:”ہم تین سے چار گھنٹوں میں کے اندر میرک سے ٹنڈھاریہ روڈ کے ذریعے میرِک میں پھنسے تمام سیاحوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”ریسکیو آپریشنز کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (NDRF) کی ایک ٹیم بھی روانہ کر دی گئی ہے۔ لگاتار بارشوں کے نتیجے میں دُدھیا کا لوہے کا پل منہدم ہو گیا ہے، جس کے باعث سلی گوڑی-دارجلنگ SH-12 سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…