تمل ناڈو کے ضلع شیو گنگا میں ہونے والے المناک سڑک حادثے میں کم از کم 12 افراد کی جان چلی گئی جبکہ تقریباً 40 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تمل ناڈو حکومت کی دو بسیں کندرا کوڈی کے قریب ٹکرا گئیں۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کئی مسافر موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ کچھ بس کے اندر پھنس گئے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو بسوں کے ٹوٹے ہوئے حصوں سے نکال کر انہیں اسپتال منتقل کیا۔ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے پر ریسکیو ٹیموں نے رات دیر تک کام جاری رکھا۔
پیر کو وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی دلخراش ہے اور ان کی دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پی ایم نیشنل ریلیف فنڈ (PMNRF) سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے، جب کہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتار، کم دکھائی دینے کی صلاحیت یا ڈرائیور کی تھکن کو حادثے کی ممکنہ وجہ بتایا جارہا ہے، قا بل ذکر بات ہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل سبب سامنے آئے گا۔ پولیس اور ٹرانسپورٹ محکمے کے اہلکاروں نے پیر کی صبح جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکھٹے کیے۔
زخمیوں کا علاج اس وقت شیو گنگا اور کرائیکوڈی کے اسپتالوں میں جاری ہے۔ کئی مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں خصوصی طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…
صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…