قومی

Indo International Icon Awards 2024: ہیومن رائٹس ورک شاپ میں انڈو-انٹرنیشنل آئیکن ایوارڈ سے اہم شخصیات کو کیا گیا سرفراز

ممبئی کے میئرس ہول جوہولین (اندھیری) میں انڈوانٹرنیشنل آئیکون ایوارڈز 2024 کے سیزن-2 نے کامیابیوں اورخدمات کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ دراصل انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی مشہور ومعروف تنظیم انٹرنیشنل آئیکوٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کونسل کے زیرِاہتمام اس باوقارتقریب نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد اوراداروں کی کامیابیوں کو نہایت شانداراندازمیں سراہا۔ شاندارواہم تقریب کیلئے جدید طرزکی آرائش سے مزین ہال میں مختلف شعبہ جات کی نہایت ممتاز شخصیات موجود تھیں، جس میں مہمان خصوصی کے طورپرممبئی حکومت کے کا بینہ وزیرایڈوکیٹ آشیش شیلارنے شرکت کی جبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے بھیونڈی (ایسٹ) کے ایم ایل اے رئیس شیخ، بالی ووڈ اداکارتیج سپرو، سینئرقانون داں روی جادھو، الحاج محمدعرفان احمد (سابق ممبر، سینٹرل وقف کونسل اورآل انڈیا حج کمیٹی)، محمد اقبال چودھری (ضلع کے ورکنگ صدر، مائنارٹی ونگ)، بٹوساجد خان (ضلع کے نائب صدر، ممبئی)، ڈاکٹرعابد ابراراحمد (ضلع سیکریٹری جنرل، ممبئی) ودیگرمعززمہمانوں کی موجودگی نے تقریب کوچارچاند لگا دیئے اورحاضرین نے بھر پورداد دی۔

اس دوران ملک و بیرون ملک اورہندوستان بھرمیں اپنی بھرپورخدمات انجام دینے والی نہ صرف یہ ہے کہ ان کی ستائش کی گئی، بلکہ اہم شخصیات کوخصوصی ایوارڈ سے نوازا بھی گیا۔ دراصل خصوصی شرکا نے ایوارڈ یافتگان کی کامیابیوں کو خوب سراہا، نیزاپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایک یادگارتجربہ قراردیا۔ انٹرنیشنل آئیکوٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کونسل کے قومی صدرسنجے سنہا نے استقبالیہ کلمات میں سبھی مہمانوں کا استقبال کیا اوراپنی کونسل کی جانب سے کرائے جا رہے سماجی و فلاحی کاموں سے واقف کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصدیہ ہے کہ لوگ اپنے حقوق سے واقف ہوں اورہرشہری اپنی ذمہ داری بھی سمجھے۔ سنجے سنہا جی نے اس اہم تقریب کے مقاصد کوبیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈزان افراد اوراداروں کوتسلیم کرنے کیلئے ہیں جونہ صرف اپنے شعبے میں کمال حاصل کرتے ہیں بلکہ دوسروں کیلئے مثال بھی بنتے ہیں، لہذا یہ تقریب ان کے عزم، لگن اورتخلیقی صلاحیتوں کا بہترین جشن ہے۔

انٹرنیشنل آئیکوٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کونسل کے مائنارٹی شعبہ کے قومی چیئرمین الحاج محمد عرفان احمد نے تقریب کے ذمہ داروں بالخصوص سنجے سنہا کومبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کی بہت ضرورت ہے اور ہندوستان کے مختلف مقامات پراس سے متعلق پروگرام منعقد ہونے چاہئے، تاکہ لوگ اپنے حقوق سے آراستہ ہوں اوروہ اپنا حق بھی لے سکیں، لہذا جوان کا بنیا دی حق بھی ہے۔ الحاج عرفان احمد نے یہ بھی کہا کہ ہماری کونسل ہرسال ہندوستان کے مختلف شہروں میں تقریب کا اہتمام کرتی ہے، آگے بھی دیگرصوبوں میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اس دوران آئی اے ایس ڈاکٹرسنجیوکمار، فلم اداکار راجیش مشرا، راجو رہیکوار، عمران خان، زاہدعلی، چنو مہرا، کتھک ڈانسرجینتی مالا مشرا، ڈاکٹراتل کمارشاہ، اکشے ٹھاکر، شاعرہ سویتاعاصم، ٹائمس آف انڈیا کے سینئرجرنلسٹ محمد وجیہہ الدین وغیرہ تنظیم کے قومی صدراقلیتی ونگ محمد عرفان احمد نے سب کا خیر مقدم کیا اور اپنے خیالات پیش کئے اور تمام مہمانوں کو اعزاز سے نوازا۔

انڈو-انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈ سے نوازے جانے والوں میں میڈیا سے وابستہ ڈاکٹرکیول کمار، سیوادارسردار سنتوکھ سنگھ بگا، آنکولوجیسٹ سرجن ڈاکٹرسدیشنا بنرجی، اداکارہ مونیکا مینا، روشن رستوگی، سماجی کارکن آشوتوش اشوک ترپاٹھی، فلمسازامربیتاب، موسیقاروشنو دیو، اداکارہ پرتیما ٹی، فلمساز یونس پٹیل، رمیش ایم ملتانی، بانسری وادک شانتیمے چٹرجی، گلوکارسنیل تیواری، اداکارروی یادو، کتھک ڈانسر سوما مترا، نظام الدین شیخ، فلم ایڈیٹرناصرحکیم انصاری، گلوکارزوبن سنہا، راجیش کشواہا، وپُل مہرا، پرتیبھا کے سینی، اینکرماہی خان، اداکارفاروق علی، فلم رائٹربٹوساجد خان اوردیگر شامل رہے۔ سوما مترا نے اپنے ڈانس پرفارمنس سے سامعین کومسحورکیا، جبکہ شانتیمے چٹرجی نے اپنی بانسری بجاکرسب کا دل جیت لیا، اینکرنگ ماہی خان اورگلوکارسنیل تیواری نے کی۔ وہیں تقریب میں مہمانوں کیلئے خصوصی نشستیں اورپرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ منتظمین، اسپانسرزاورشرکا نے ایونٹ کی کامیابی پراطمینان کا اظہار کیا، تاہم یہ شام نہ صرف ایک ایوارڈ تقریب تھی، بلکہ تعلقات کو مضبوط بنانے، معاشرتی ترقی کواجاگر کرنے اور کامیابی کے نئے معیار متعین کرنے کا ذریعہ بنی۔ لہٰذا انڈوانٹرنیشنل آئیکون ایوارڈ:2024 کے سیزن-2 ایک ایسی یادگارشام کے طور پرہمیشہ یاد رکھی جائے گی، جولگن، محنت اوراعلیٰ کارکردگی کے اعتراف کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ تقریب کے دوران انسانی حقوق کی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ممبئی ہائی کورٹ کے سینئروکیل روی جادھو، میڈیا شخصیت اورتنظیم کے ارکان نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں اترے گی جے ڈی یو، راجیو رنجن نے کہا- کیجریوال کو کریں گے بے نقاب

مرکزی وزیرراجیو رنجن  (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ الائنس…

2 hours ago

South Africa: جہاں کی گرمی سے ابل جاتے ہیں پتھر، اسی کان سے آتا ہے دنیا کا 16% سونا

جنوبی افریقہ کے صوبے گوتینگ میں واقع Mponeg سونے کی کان دنیا کی سب سے…

5 hours ago

Delhi Election 2025: کانگریس کی دوسری فہرست کو سی ای سی نے دی منظوری، جانئے کب ہوگی جاری

کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی (CEC) نے منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں…

5 hours ago

OYO سے سب سے زیادہ بکنگ کس شہر میں ہوئی؟ رپورٹ میں انکشاف؛ کئی مذہبی شہروں کے نام بھی شامل

سال 2024 ختم ہونے کو ہے۔ اس عرصے میں لوگوں نے سال بھر بڑے پیمانے…

6 hours ago

Jammu Kashmir News: جموں و کشمیر کا پونچھ ضلع میں سڑک حادثے میں 5 فوجی ہلاک، کھائی میں گری گاڑی، متعدد زخمی

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے بلنوئی سیکٹر میں منگل (24 دسمبر 2024) کو…

6 hours ago