قومی

Bihar Election 2025: تیج پرتاپ یادو نے اپنے بھائی تیجسوی یادو پرکسا طنز، اکھلیش یادوکوبھی بنایا تنقید کا نشانہ

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے صرف چار دن پہلے سیاسی بیان بازی اپنے عروج پر ہے۔ جن شکتی جنتا دل (جے جے ڈی) کے قومی صدر اور سابق وزیر تیج پرتاپ یادو نے پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کئی مسائل پر سخت موقف اپنایا۔ اننت سنگھ کی گرفتاری سے لے کر پی ایم مودی کے روڈ شو، تیجسوی یادو کے حلف برداری کے دعوے اور اکھلیش یادو کے بیان تک، تیج پرتاپ نے ہر سوال کا بے تکلفی سے جواب دیا۔

تیجسوی کے حلف برداری کے بیان پر طنز

 آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کے اس بیان پر کہ ” 18 نومبر کو وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لوں گا”، تیج پرتاپ نے مسکراتے ہوئے کہا، “ابھی تک حکومت نہیں بنی ہے۔ لوگ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں، اور وہ ایسا کہتے ہی  رہیں گے۔” انہوں نے اسے انتخابی جوش سے بتایا، لیکن ساتھ ہی اپنے بھائی پر یہ کہتے ہوئے طنز کیا کہ بیان بازی سے حکومت نہیں بنتی۔ ایک مینڈیٹ کی ضرورت  ہوتی ہے۔

اکھلیش یادو پر بھی کسا طنز

 سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ سی ایم نتیش محض انتخابی دولہا ہیں، تیج پرتاپ نے کہا، “اکھلیش یادو کے بارے میں کیا کہا جا سکتا ہے؟ وہ تو باؤنڈری  پھلانگتے ہیں،  دروازے کو پھلانگتے ہیں۔ ایسے دیوار پھلانگنے والے کیا کہیں گے؟” یہ طنز  اکھلیش یادو کے اس پرانے واقعہ کی  جانب اشارہ تھا ، جب انہوں نے  لکھنؤ  میں دیوار پھلانگ پریس کانفرنس کی تھی۔

تیج پرتاپ کا سیاسی پس منظر

 تیج پرتاپ یادو نے 2024 میں آر جے ڈی سے الگ ہو کر جن شکتی جنتا دل پارٹی بنائی اور عظیم اتحاد سے دستبرداری اختیار کی۔ ان کی پارٹی اس الیکشن میں اکیلے 12 سیٹوں پر مقابلہ کر رہی ہے، جس میں لالو یادو کا سابق گڑھ حاجی پور بھی شامل ہے۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق، تیج پرتاپ کے اعلان کردہ اثاثوں میں 2020 کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 1.8 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  تیجسوی یادو عظیم اتحاد کاکے سی ایم کاچہرہ  ہیں، کانگریس، بائیں بازو، اور وزیر اعلیٰ کی VIP پارٹی انڈیا الائنس میں ان کی حمایت کر رہی ہے۔ نتیش کمار این ڈی اے کے ساتھ ہیں، اور پی ایم مودی ان کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 6 نومبر کو 121 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Major Fire in Delhi’s Mangolpuri: دہلی کے منگول پوری میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد کی موت، متعد افراد زخمی

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے آگ لگنے کی اطلاع…

25 minutes ago

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

10 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

10 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

10 hours ago