قومی

Amit Shah Targeted The INDIA Bloc During A Public Rally In Bihar : ‘مہا ٹھگ بندھن میں نہ لیڈر اور نہ پالیسی، 14 نومبر کو صاف ہو جائے گا سُپڑا صاف‘: وزیر داخلہ امت شاہ

شیوہر، 3 نومبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار میں مہا گٹھ بندھن پر زبردست حملہ کرتے ہوئے اسے ’مہا ٹھگ بندھن‘ قرار دیا۔ اتوار کو چندولی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اس اتحاد میں نہ کوئی لیڈر ہے اور نہ ہی کوئی واضح پالیسی۔ ’’انہیں خود نہیں پتا کہ کون کس سیٹ سے لڑ رہا ہے‘‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 14 نومبر کو کانگریس اور آر جے ڈی دونوں کا ’’سُپڑا صاف‘‘ ہو جائے گا۔ امت شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’این ڈی اے کی پانچوں پارٹیاں پانڈوؤں کی طرح متحد ہو کر بہار کی 243وں اسمبلی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں‘‘۔

ریلی کے دوران وزیر داخلہ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر بھی سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کرتے کرتے راہل گاندھی نے چھٹھ مئیّا کی بھی توہین کر دی۔ جب جب آپ لوگوں نے مودی جی کی بے عزتی کی ہے، عوام نے ووٹ کے ذریعے آپ کو شکست دی ہے۔ اس بار تو آپ نے چھٹھ مئیّا کی بھی بے عزتی کی ہے، اس کا جواب سیتامڑھی کی عوام ضرور دے گی‘‘۔ امت شاہ نے این ڈی اے کے ’سَنکَلپ پتر‘ (انتخابی منشور) میں کیے گئے وعدوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’’جس دن سیتامڑھی میں سیتا ماتا مندر کی پران پرتیشٹھا ہوگی، اُسی دن سیتامڑھی سے ایودھیا تک وندے بھارت ٹرین کا آغاز کیا جائے گا۔ جو ایودھیا آئے گا، وہ سیتامڑھی بھی آئے گا، اس سے بہار کے سیاحت (ٹورزم) کو بڑا فائدہ ہوگا‘‘۔

انہوں نے کسانوں کے مفاد میں وعدہ کیا کہ ’’کسان سمان ندھی‘‘ کے تحت دی جانے والی سالانہ امداد کو 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 9 ہزار روپے کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی پٹنہ، دربھنگہ، پورنیہ اور بھاگلپور کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے سابق کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی، تب 10 برسوں میں بہار کو صرف 2 لاکھ 80 ہزار کروڑ روپے ملے، لیکن مودی سرکار نے پچھلے 10 برسوں میں بہار کو 18 لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے دیے ہیں‘‘۔

امت شاہ نے نتیش بابو اور مودی حکومت کی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’جیویکا دیدیوں‘‘ کے کھاتوں میں 10 ہزار روپے ڈالے گئے ہیں، لیکن آر جے ڈی والے الیکشن کمیشن جا کر کہہ رہے ہیں کہ یہ پیسے واپس لو۔ میں دیدیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ فکر نہ کریں، چاہے اُن کے دادا بھی آ جائیں، کوئی ان 10 ہزار روپے کو چھین نہیں سکتا‘‘۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

2 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

2 hours ago