قومی

Delhi Riots Case: دہلی فسادات معاملے میں عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو 2 سال قید، پہلے سے ہی کاٹ رہے ہیں عمر قید کی سزا

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں فروری 2020 میں ہوئے فسادات سے متعلق ایک معاملے میں کڑکڑڈوما عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر فسادات بھڑکانے میں مدد دینے کا الزام تھا۔ عدالت نے اپنے تبصرے میں کہا کہ طاہر حسین منتخب عوامی نمائندے تھے، اس لیے ان سے توقع کی جاتی تھی کہ وہ لوگوں کو پرسکون رکھیں گے اور تشدد روکنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم، عدالت کے مطابق، انہوں نے اپنے گھر کو فسادیوں کی جانب سے حملے کرنے میں مدد کے لیے استعمال ہونے دیا۔

دہلی فسادات کے معاملے میں دوسری بار سزا

دہلی فسادات سے متعلق معاملات میں طاہر حسین کو دوسری بار سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے پہلے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے اہلکار انکت شرما کے قتل سے متعلق معاملے میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد میں 53 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

کڑکڑڈوما عدالت نے کیا کہا؟

عدالت نے کہا کہ طاہر حسین پر جو الزام ثابت ہوا ہے، وہ یہ ہے کہ انہوں نے فسادیوں کو اپنے گھر کا استعمال کرنے دیا تھا۔ عدالت کے مطابق، استغاثہ کی جانب سے فسادات میں ان کی براہ راست سرگرم شرکت ثابت نہ کر پانے سے ان کے عمل کی سنگینی کم نہیں ہوجاتی۔ عدالت نے کہا کہ ’’رہنمائی کرنے والا ہاتھ بھی اتنا ہی قصوروار ہوتا ہے، بلکہ بعض اوقات کام کرنے والے ہاتھ سے بھی زیادہ قصوروار ہوتا ہے۔‘‘

10 اکتوبر کو قصوروار قرار دیے گئے تھے

عدالت نے 10 اکتوبر کو طاہر حسین کو اس معاملے میں قصوروار قرار دیا تھا، جبکہ دیگر تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔ اس معاملے میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات 147، 148، 149، 427، 436 اور 120 بی کے تحت دیال پور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ارشاد علی نے شکایت درج کرائی تھی کہ 24 فروری 2020 کو ان کی دکان میں لوٹ مار کی گئی اور آگ لگا دی گئی۔ ان کے مطابق، اس واقعے میں 17 سے 18 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری ہوا اور 10 لاکھ روپے کی املاک کو نقصان پہنچا۔ ایک اور شکایت کنندہ محمد زاہد نے بھی بتایا تھا کہ فسادیوں نے طاہر حسین کی حمایت میں نعرے لگائے تھے۔ تفتیش کے دوران دو کانسٹیبلوں نے ان افراد کی شناخت کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago