قومی

Table Tennis Players In Vijaywada: سائیکلون میچونگ کی وجہ سے وجئے واڑہ میں پھنس گئے 200 کھلاڑی

سائیکلون میچونگ کا اثر کھیلوں پر بھی پڑتانظر آرہا ہے۔ طوفان اور شدید بارش کی وجہ سے وجئے واڑہ میں ٹیبل ٹینس کے تقریباً 200 کھلاڑی پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ کھلاڑی یہاں مختلف عمر گروپوں کے لیے منعقدہ نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ میں کھیلنے آئے تھے۔ یہ ٹورنامنٹ پیر کو ہی ختم ہو گیا تھا لیکن اب کھلاڑی وہاں سے باہر نہیں آ پا رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ بھی شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نیشنل رینکنگز ایونٹ کے تحت پانچ زون کے ٹورنامنٹ کا آخری دوسرا راؤنڈ وجئے واڑہ میں منعقد ہوا۔ اس رینکنگ ایونٹ کا آخری راؤنڈ 8 دسمبر سے پنچکولہ میں شروع ہونا ہے۔ تمام کھلاڑیوں کو اس تاریخ تک مقام پر پہنچنا ہے لیکن وجئے واڑہ میں جس طرح کی صورتحال ہے، کھلاڑیوں کے لیے وقت پر پنچکولہ پہنچنا ناممکن نظر آرہاہے۔ ممکن ہے کہ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اب اگلے ٹورنامنٹ کی تاریخ ملتوی کر دے۔

اپنے بچوں کے ساتھ وجئے واڑہ آنے والے والدین بھی کافی پریشان ہیں۔ کچھ نے پرواز کی ٹکٹ بک کر رکھی تھیں اور کچھ نے ٹرینیں بک کر رکھی تھیں لیکن اس وقت زیادہ تر ٹرانسپورٹ کے ذرائع بند ہیں۔ شہر میں پانی بھر جانے کی وجہ سے باہر سے آنے والے ان خاندانوں کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago