قومی

VP election: کانگریس نے این ڈی اے پر لگایا نائب صدارتی انتخابات میں جیت کے لیے سازش کرنے کا الزام، سید ناصر حسین نے کہا-ووٹنگ سے دور رہنے والی پارٹیوں پر بنایا گیا ہے دباؤ

نائب صدر کے عہدے کے لیے آج ہو رہے انتخاب کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں نے این ڈی اے پر دباؤ اور سازش کے الزامات عائد کیے ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سید ناصر حسین نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتوں کا اس انتخابی عمل سے دور رہنا دراصل دباؤ کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے این ڈی اے پر الزام عائد کیا کہ گزشتہ 10 برسوں سے این ڈی اے حکومت سیاسی جماعتوں کو سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے ڈرا رہی ہے اور یہی طریقۂ کار اس انتخاب میں بھی اپنایا جا رہا ہے۔

سید ناصر حسین نے کہا کہ ’’یہ صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان مقابلہ ہے—ایک نظریہ جو قوم کی تعمیر، اداروں کے تحفظ اور جمہوریت کے حق میں ہے، جب کہ دوسرا نظریہ ان سب کا استحصال کر رہا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ جو جماعتیں اس الیکشن سے دور رہیں، اُن کے پاس ایک تاریخی موقع تھا کہ وہ اپنا مؤقف واضح کریں۔

واضح رہے کہ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی)، بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) اور شیرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے نائب صدر کے انتخاب میں ووٹنگ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس اے ڈی نے تو باقاعدہ بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران مرکز اور ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی مؤثر مدد نہیں ملی۔ دریں اثنا کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار بی سدرشن ریڈی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اُن تمام لیڈران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے انتخاب سے پہلے کی مشق میں حصہ لیا۔ مجھے یقین ہے کہ جسٹس ریڈی ملک کے اگلے نائب صدر بنیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ نائب صدر کے انتخاب میں بی سدرشن ریڈی کا مقابلہ این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن سے ہے۔ ووٹنگ صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گئی ہے، جب کہ نتیجے کا اعلان رات تک متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

8 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

8 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

8 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

9 hours ago