قومی

PM Modi Heads to Flood-Hit Himachal and Punjab: پی ایم مودی نائب صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے بعد ہماچل پردیش اور پنجاب کے دورے کے لیے روانہ، صورت حال کا لیں گے جائزہ

وزیرِاعظم نریندر مودی منگل کے روز 15ویں نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے بعد ہماچل پردیش اور پنجاب کے دورے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، تاکہ ان ریاستوں میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ دونوں ریاستیں بارشوں کے باعث شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں، جہاں بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

وزیرِاعظم مودی نے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہماچل پردیش اور پنجاب کے لیے روانہ ہو رہا ہوں تاکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے تناظر میں صورتِ حال کا جائزہ لیا جا سکے۔ حکومتِ ہند اس کٹھن وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں حالیہ دنوں میں کئی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے) اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، جن سے جانی و مالی نقصان ہوا۔ دوسری جانب پنجاب میں شدید بارش نے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا کر دی ہے، جس سے کھیت کھلیان، رہائشی بستیاں اور سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

نائب صدر کے انتخاب میں ووٹنگ

اس سے قبل دن کے آغاز میں وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں نائب صدر کے اںتخاب کے لیے سب سے پہلے ووٹ ڈالا۔ 15ویں نائب صدر کے انتخاب میں این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کا مقابلہ اپوزیشن اتحاد انڈیا کے مشترکہ امیدوار اور سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی سے ہے۔ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی شام کو ہوگی۔ یہ انتخاب سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے 21 جولائی کو اچانک استعفیٰ دینے کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔ دھنکھر نے خرابی صحت کو استعفے کی وجہ قرار دیا تھا، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے ان کے استعفے پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

1 hour ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

2 hours ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

2 hours ago

Cyclone Arnab: طوفان ’ارنب‘ کے باعث جھارکھنڈ کے 7 اضلاع میں شدید بارش کا ’اورنج الرٹ‘، کب ملے گی راحت؟

محکمۂ موسمیات نے ریاست کے پورے مغربی خطے میں شدید سے بہت شدید بارش کے…

3 hours ago