قومی

Swati Maliwal Case: ‘کیجریوال نہ تو مجھ سے ملنے آئے اور نہ ہی مجھےکال کیا،مارپیٹ سے متعلق معاملہ سواتی مالیوال کا بیان ‘

عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال نے کہا کہ جب ویبھو کمار نے مجھے اروند کیجریوال کے ڈرائنگ روم میں بری طرح مارا تو وہ مجھے بچانے نہیں آئے۔ یہ بھی کہا کہ کیجریوال نے نہ مجھے کال کیا  اور نہ ہی مجھ سے ملنے آئے۔ انہوں نے میرے ساتھ کہیں بھی تعاون نہیں کیا۔ کیجریوال اور پوری پارٹی ویبھو کمارکے ساتھ کھڑی ہے۔

سواتی مالیوال نے کہا کہ جب میں نے ان (ویبھو کمار) کے خلاف شکایت درج کروائی تو انہوں نے بھی ایسا ہی کیا۔ پارٹی کی لیڈرشپ اور وسائل میرے خلاف استعمال کیے گئے۔ ہر روز مجھے شرمندگی کا نشانہ بنایا گیا اور میرے کردار سوال اٹھائے گئے۔

سواتی نے کہا کہ اروند کیجریوال خود ویبھو کمار کے ساتھ لکھنؤ اور امرتسر گئے۔ جیسے ہی دہلی پولیس نے ویبھو کمارکو گرفتار کیا، اروند کیجریوال اور پارٹی کی پوری قیادت سڑکوں پر نکل آئی اور ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

عام آدمی پارٹی ایم پی نے کہا کہ مجھے ایسا دکھانے کی کوشش کی گئی جیسے وہ ہیرو ہوں اور میں ولن ہوں۔ آج میں اس پوری لڑائی میں اکیلی رہ گئی ہوں، صرف اس لیے کہ میں نے ویبھو کمار کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ میں یہ جنگ اکیلی لڑ رہی ہوں، لیکن میں آخری دم تک لڑوں گی، کیونکہ میں جانتی ہوں کہ میں نے جو کہا ہے وہ مکمل سچ ہے۔ اس لڑائی میں میری امید صرف عدالت سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال ہر معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں لیکن میرے معاملے میں انہوں نے میرے لیے بات کرنا یا موقف لینا ضروری نہیں سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرا خاندان صدمے میں ہیں۔ میں 2006 سے کام کر رہی ہوں، جب کوئی عہدہ یا وقار نہیں تھا۔ 2 ریاستوں میں حکومت نہیں تھی۔

  بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago