آگرہ کے فتح آباد میں ایک نوجوان نے راشٹریہ شوشیت سماج پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر سوامی پرساد موریہ پر جوتا پھینک دیا ہے۔ تاہم سوامی پرساد موریہ اس حملے میں بال بال بچ گئے اور پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ راشٹریہ شوشیت سماج پارٹی کے قومی صدر سوامی پرساد موریہ اپنی پارٹی کے امیدوار ہوتم سنگھ نشاد کے حق میں داؤکی تھانہ علاقہ کے ماتا ستی مندر میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اسی دوران ہجوم سے نکلے ایک نوجوان نے سابق وزیر سوامی پرساد موریہ پر جوتا پھینکا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
اس سے پہلے آگرہ پہنچنے والے سوامی پرساد موریہ کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی گئی اور اس قافلے کو کالے جھنڈے بھی دکھائے گئے۔ سابق وزیر کے قافلے پر سیاہی بھی پھینکی گئی اور سوامی پرساد مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے عہدیدار نے ایک بیان جاری کرکے اس پورے واقعہ کی ذمہ داری لی ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ایس پی سے استعفیٰ دینے کے بعد سوامی پرساد موریہ نے اپنی الگ پارٹی بنائی ہے، جس کا نام راشٹریہ شوشیت سماج پارٹی ہے۔ اس پارٹی نے یوپی میں لوک سبھا انتخابات کے لیے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…