Rahul Gandhi Nomination: نامزدگی داخل کرنے کے بعد کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے انسٹاگرام پر لکھا، “رائے بریلی سے نامزدگی میرے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا! میری ماں نے بڑے اعتماد کے ساتھ خاندان کا میدان عمل (کرم بھومی) مجھے سونپی ہے اور مجھے خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ یہ امیٹھی اور رائے بریلی میرے لیے مختلف نہیں ہیں، دونوں میرے خاندان ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ کشوری لال جی، جو 40 سال سے علاقے کی خدمت کر رہے ہیں، ناانصافی کے خلاف جاری لڑائی میں امیٹھی سے پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے میرے ساتھ کھڑے ہیں۔
راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے داخل کیا پرچہ
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ (3 مئی) کے روز رائے بریلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور رابرٹ واڈرا بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
رائے بریلی اور امیٹھی میں 20 مئی کو ہوگی ووٹنگ
کانگریس نے جمعہ (3 مئی) کے روز رائے بریلی اور امیٹھی کے لئے پارٹی کے امیدواروں کے بارے میں آخری لمحات میں سسپنس ختم کر دیا۔ ان دونوں سیٹوں پر 20 مئی کو پانچویں مرحلے کے دوران ووٹنگ ہونی ہے۔ پارٹی نے رائے بریلی سے راہل گاندھی اور امیٹھی سے کشوری لال شرما کو نامزد کیا ہے۔
دنیش پرتاپ سنگھ سے ہے راہل گاندھی کا مقابلہ
رائے بریلی میں راہل گاندھی کا مقابلہ دنیش پرتاپ سنگھ سے ہے جو کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوئے تھے۔ دنیش سنگھ اتر پردیش حکومت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بھی ہیں۔ راہل گاندھی بھی کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے امیدوار ہیں۔ 26 اپریل کو دوسرے مرحلے کے دوران وہاں ووٹنگ ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…