قومی

FIR in sexual abuse case: ’’میں یوگی نہیں ہوں کہ کیس ہٹوا لوں‘‘ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سوامی اویمکتیشورانند کا ریاستی حکومت پر طنز

پریاگ راج کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (ریپ و پوکسو اسپیشل کورٹ) نے جیو‌تش پیٹھ کے شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی اور ان کے شاگرد سوامی مکندانند گری کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے باقاعدہ جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد جھونسی تھانہ پولیس آئندہ قانونی کارروائی شروع کرے گی۔ دوسری جانب سوامی اویمکتیشورانند نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے فوری اور تیز رفتار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’ہم یوگی آدتیہ ناتھ نہیں ہیں کہ اپنے اوپر لگے الزامات ہٹوا لیں۔‘‘

الزامات پر سوامی کا ردعمل

الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے سوامی اویمکتیشورانند نے کہا کہ ان کے خلاف درج مقدمہ مکمل طور پر جھوٹا ہے اور سچ جلد سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شکایت کنندہ خود ایک ہسٹری شیٹر ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ سوامی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان پر الزام کسی بیرونی شخص نے نہیں بلکہ رام بھدراچاریہ کے ایک شاگرد کی جانب سے لگایا گیا ہے۔

پولیس جانچ پر سوال، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

سوامی اویمکتیشورانند نے عدالت سے اپیل کی کہ معاملے کو غیر ضروری طور پر طول نہ دیا جائے اور جلد کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ الزامات کا ڈٹ کر سامنا کریں گے، تاہم پولیس جانچ پر مکمل اعتماد ظاہر نہ کرتے ہوئے پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تفتیشی ایجنسیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایڈیشنل جج پوکسو ایکٹ کا واضح حکم

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (پوکسو ایکٹ) ونود کمار چورسیا نے اپنے حکم میں واضح کیا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف قانونی طور پر مقدمہ درج کر کے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔ عدالت کی ہدایت کے بعد جھونسی تھانہ پولیس اب ایف آئی آر درج کر کے قانونی عمل کا آغاز کرے گی۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کی قانونی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دفعہ 173(4) کے تحت داخل درخواست

شاکمبھری پیٹھادھیشور اور شری کرشن جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ سے وابستہ آشوتوش برہمچاری نے 28 جنوری کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173(4) کے تحت عدالت میں عرضی داخل کر کے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا الزام ہے کہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کے آشرم میں نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات پیش آتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک سی ڈی عدالت کے حوالے کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

نابالغوں کے بیانات ویڈیو گرافی کے ساتھ درج

اس معاملے میں 13 فروری کو الزام لگانے والے دونوں نابالغوں کے بیانات عدالت میں ویڈیو گرافی کے ساتھ درج کیے گئے تھے۔ سماعت کے دوران عدالت نے پولیس رپورٹ کا بھی نوٹس لیا اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اب عدالت نے باضابطہ طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس ارد۔

Habiburrahman

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

9 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

1 hour ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago