لوک سبھا کی استحقاق کمیٹی کی اگلے ہفتے میٹنگ ہونے جارہی ہے جس میں تین کانگریسی اراکین کو سرمائی اجلاس کے دوران غیر پارلیمانی رویے کے لیے ایوان سے معطل کیے جانے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔بی جے پی کے رکن سنیل کمار سنگھ کی زیر صدارت کمیٹی 12 جنوری کو اپنے اجلاس میں کانگریس کے ارکان کے جے کمار، عبدالخالق اور وجئے کمار وجے وسنت کے زبانی ثبوت ریکارڈ کرے گی، جنہیں 18 دسمبر کو ’’ایوان میں سنگین مسائل‘‘ پیدا کرنے پر معطل کیا گیا تھا۔
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران، اپوزیشن کی صفوں سے تعلق رکھنے والے 100 لوک سبھا ممبران کو پارلیمنٹ کی سیکوریٹی کی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر داخلہ امیت شاہ سے بیان دینے کا مطالبہ کرنے والے پلے کارڈز اور نعرے لگانے کے بعد غیر اخلاقی رویے کے لیے ایوان زیریں سے معطل کر دیا گیاتھا۔جب کہ سرمائی اجلاس کے بقیہ حصے کے لیے 97 اراکین کو معطل کر دیا گیا، سنیل کمار سنگھ کے بقول خلیق اور وجئے کمار کا معاملہ، جو پریزائیڈنگ آفیسر کی کرسی تک پہنچے تھے، استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا گیاہے۔
تینوں اراکین کی معطلی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کمیٹی لوک سبھا اسپیکر کو اپنی رپورٹ پیش نہیں کر دیتی۔راجیہ سبھا میں بھی سرمائی اجلاس کے دوران 46 ممبران کو معطل کر دیا گیاتھا جن میں 11 ممبران کا معاملہ ایوان بالا کی استحقاق کمیٹی کو بھیجا گیا تھا۔اب 2024 کے عام انتخابات سے قبل ایوان سے جس طرح اپوزیشن کے خلاف کاروائی کی تصویر دکھنے کو ملی اس کو اپوزیشن کے لیڈران بھنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اس بیچ استحقاق کمیٹی بھی اپنا کام تیز کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…