قومی

Ram Mandir Inauguration: رام مندر کے افتتاح کے لئے بی جے پی کا پلان تیار، دیوالی جیسا منایا جائے گا جشن، 2 ماہ تک چلے گی مہم

Ram Mandir Pran Pratishtha: سال 2024 کو لوک سبھا الیکشن سے متعلق ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس درمیان بی جے پی نے منگل (2 جنوری) کو ایودھیا میں رام مندر کے پران پرتشٹھا تقریب سے سے متعلق بڑا فیصلہ کیا۔ 22 جنوری کو دیوالی جیسا ماحول بنانے کے لئے بی جے پی کارکنان سے کہا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 جنوری سے لے کر25 مارچ تک ملک کے الگ الگ ریاستوں سے رام مندر کے درشن کرنے والے لوگوں کو بی جے پی کے لیڈراورکارکنان سہولت مہیا کرائیں گے۔ اس کے تحت رام مندر کے درشن کرنے والے لوگوں کو ڈھول تاشوں، تلک اور پھول مالا کے ساتھ بھیجا جائے گا۔

کب سے کب تک چلے گی یہ مہم؟

بی جے پی کی دہلی میں ہوئی میٹنگ میں پہنچے لیڈران سے کہا گیا کہ رام مندرسے لے کرچلائے گئے آندولن کے بارے میں لوگوں تک جانکاری پہنچائیں۔ میٹنگ میں پارٹی کے قومی صدرجے پی نڈا، جنرل سکریٹری سنیل بنسل، مرکزی وزیربھوپیندریادو، اشونی ویشنو، منسکھ منڈاویا اورآسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما سمیت کئی لیڈران شامل رہے۔ بی جے پی ہربوتھ لیول سے رام مندرکا درشن کرائے گی۔ یہ مہم 25 جنوری سے 25 مارچ تک چلے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک دن میں تقریباً 50 ہزار لوگوں کو رام مندر کے درشن کرائے جائیں گے۔

بی جے پی کا کیا ہے پلان؟

بی جے پی گھر گھر یہ بتائے گی کہ کیسے پارٹی کا تعاون رام مندر کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے میں رہا ہے۔ وہ کون کون سی سیاسی پارٹی اور لیڈران ہیں جو رام مندر بننے کی مسلسل مخالفت کرتے رہے ہیں۔ پارٹی چاہتی ہے کہ لوک سبھا الیکشن تک پورے ملک میں پارٹی کارکنان لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں۔ اس کے لئے پارٹی بُک لیٹ بھی چھاپے گی۔ اس سے متعلق  فیصلہ بھی لیا جاسکتا ہے۔ ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب 22 جنوری کو ہوگی۔ اس میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی لوگ شامل ہوں گے۔

جے پی نڈا نے کیا کہا؟

میٹنگ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ سب کو اچھے سے درشن کروانا ہے۔ اس دوران کسی بھی طریقے کا بھید بھاؤ نہیں ہونا چاہئے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

1 hour ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

2 hours ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago