بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے موطل لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی ہفتہ کے روز (24 فروری) کو اپنے پارلیمانی حلقہ میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے اس کی اطلاع ایک دن پہلے ہی دی ہے۔ اس کے علاوہ وہ امروہہ میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کو کامیاب بنانے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔ پولیس افسران کے ساتھ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کنور دانش علی نے تصویر بھی شیئرکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 فروری کو امروہہ میں ہی راہل گاندھی کی موجودگی میں وہ کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔
کانگریس نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ الائنس میں امروہہ کی سیٹ خصوصی طور پر مانگی تھی۔ کانگریس بی ایس پی سے معطل کئے گئے کنوردانش علی کو انتخابی میدان میں اتارنا چاہتی ہے جبکہ سماجوادی پارٹی محبوب علی کو میدان میں اتارنا چاہتی تھی۔ لیکن کانگریس یہ سیٹ چھوڑنے کو تیارنہیں ہوئی۔ دراصل، جب پارلیمنٹ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے دانش علی کو گالیاں دی تھیں، اس کے بعد راہل گاندھی ان کے ساتھ کھڑے نظرآئے تھے۔ اس کے بعد ہی مایاوتی نے دانش علی کو پارٹی سے باہرکردیا تھا۔ اس لئے کانگریس انہیں اپنے ساتھ رکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا، ’’میرے پارلیمانی حلقہ میں 24 فروری کو ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ پرنکلے راہل گاندھی کا استقبال ہے۔ امروہہ کی عوام ہمیشہ ملک کو جوڑنے والی طاقتوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آپ کی یاترا کو کامیاب بنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔‘‘
دانش علی ایسے وقت میں اس یاترا میں ایک بار پھر شامل ہونے جا رہے ہیں جب اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کے ساتھ سیٹ شیئرنگ میں امروہہ کی لوک سبھا سیٹ کانگریس کے کھاتے میں آئی ہے۔ وہ گزشتہ 14 جنوری کو منی پور میں اس یاترا کی شروعات کے موقع پر بھی اس کا حصہ بنے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…