بھوپال: مدھیہ پردیش کے سدھی ضلع میں ایک قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے والے ایک ملزم کو منگل کی دیر رات گرفتار کر لیا گیا۔ ایک افسر نے یہ اطلاع فراہم کی۔ ریاستی وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایک اہلکار نے منگل کو بتایا تھا کہ ملزم کی شناخت پرویش شکلا کے طور پر کی گئی ہے اور اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 294 اور 504 اور درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل (Scheduled Castes and Scheduled Tribes) (مظالم کی روک تھام) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سلامتی ایکٹ کے تحت اس کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ یہاں بتاتے چلیں کہ ایک قبائلی نوجوان پر ایک شخص کے پیشاب کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا تھا۔
وہیں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس انجولتا پاٹلے نے بتایا کہ موصولہ شواہد کی بنیاد پر ملزم کو منگل کی صبح تقریباً 2 بجے گرفتار کر لیا گیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ افسر نے کہا، “ہم اسے تلاش کر رہے تھے اور اس کے گاؤں کے آس پاس کے مختلف تھانوں کے پولیس اہلکار چوکس تھے۔” واضح رہے کہ ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے منگل کی شام ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ، “ایک ویڈیو میرے نوٹس میں آیا ہے، میں نے انتظامیہ کو ملزم شخص کو گرفتار کرنے اور قومی سلامتی ایکٹ کے تحت اس پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ویڈیو میں کیا نظر آرہا ہے؟
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نشے میں دھت شخص سیڑھیوں پر بیٹھے دوسرے شخص پر پیشاب کر رہا ہے۔ وہ دوسرا شخص قبائلی ہے۔ یہ واقعہ اب سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور بی جے پی کے مخالفین حکومت کو کوس رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر انس علی (@ANAS_ALI___007) نامی صارف نے لکھا، ’’ماما جی، صرف این ایس اے کیوں لگایا جائے گا، اس (مجرم) کے گھر پر بلڈوزر کیوں نہیں چل رہا؟‘‘ وہ بی جے پی کا کارکن ہے، صرف اس لیے؟
بھارت ایکسپریس۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…