قومی

Supreme Court warns Delhi Government: اگر کل تک رپورٹ داخل نہیں کی گئی تو کارروائی کے لیے تیار رہیں،سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں ماحولیاتی مسائل سے متعلق ایم سی مہتا کیس کی سماعت کی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز 2016 کی تعمیل نہ کرنے پر دہلی حکومت کی سخت سرزنش کی۔رپورٹ کے مطابق جسٹس ابھے ایس، جسٹس اوکا اور منموہن کی بنچ نے کہا کہ دہلی حکومت اپنے حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی ہے جس میں چیف سکریٹری کو میٹنگ کرنے اور شہر میں ہر روز پیدا ہونے والے ٹھوس فضلہ کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بنچ نے خبردار کیا کہ اگر 18 دسمبر تک اسٹیٹس رپورٹ داخل نہیں کی گئی تو وہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے گی۔

گیارہ نومبر 2024 کو سپریم کورٹ نے لینڈ فل سائٹس پر کچرے کے بے قابو جمع ہونے، تعمیرات سے متعلق فضلہ اور کوڑے کے ذخیرہ کرنے والے علاقوں میں آگ لگنے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ عدالت نے دہلی کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی تھی کہ وہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بشمول میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے ساتھ میٹنگ بلائیں تاکہ 2016 کے قوانین کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ طور پر 13 دسمبر 2024 تک تعمیل کی ٹائم لائنز کی تفصیل کے ساتھ ایک رپورٹ تیار کر کے پیش کرنی تھی۔عدالت نے کہا تھا کہ دہلی حکومت کے چیف سکریٹری کو دی گئی مخصوص ہدایات کے باوجود تعمیل کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہاں تک کہ ہر روز ٹھوس فضلہ کی پیداوار جیسا بنیادی ڈیٹا بھی ریکارڈ میں نہیں رکھا جاتا۔ اس پہلو پر 19 دسمبر کو غور کیا جائے گا۔ ہم دہلی حکومت کے چیف سکریٹری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حاضر ہونے کی ہدایت دیتے ہیں۔ انہیں اپنی عدم تعمیل کے لیے عدالت کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔

عدالت نے خبردار کیا کہ اگر 11 نومبر 2024 کے حکم کی تعمیل کرنے والا حلف نامہ 18 دسمبر تک داخل نہیں کیا گیا تو عدالت توہین عدالت قانون کے تحت دہلی حکومت کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی شروع کرے گی۔امیکس کیوری اپراجیتا سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ دہلی کے چیف سکریٹری میٹنگ کی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں جیسا کہ 11 نومبر 2024 کے عدالت کے حکم کے تحت لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ایک ماہ میں چیف سیکرٹری کو تمام ڈیٹا مرتب کرنے اور عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا وقت نہیں ملا۔جسٹس اوکا نے اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسپیشل سیکریٹری سے پوچھا کہ آپ نے کوئی ڈیٹا کیوں نہیں دیا۔ ہم تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بمبئی ہائی کورٹ جیسا حکم پاس کر سکتے تھے۔ کیونکہ رہائشی کمپلیکس کی تعمیر سے ٹھوس فضلہ پیدا ہوتا ہے۔

دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کے معاملے پر اب سماعت 19 دسمبر کو ہوگی۔ اس بارے میں جسٹس اوکا نے کہا کہ عدالت اس معاملے کو ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیلا دے گی۔ انہوں نے امیکس کیوری اپراجیتا سنگھ سے کہا کہ وہ دوسرے بڑے شہروں کی فہرست دیں جہاں فضائی آلودگی کا مسئلہ ہے اور کیا ان شہروں کے لیے کوئی مشینری بنائی جا سکتی ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ یہ مسئلہ پورے ہندوستان میں ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ہمیں یہ غلط اشارہ نہیں دینا چاہئے کہ سپریم کورٹ میں بیٹھ کر ہم صرف دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹ رہے ہیں۔ عدالت پہلے ہی فضائی آلودگی کے معاملے کو دوسرے شہروں تک پھیلانے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Main accused of attacking Saif Ali Khan arrested: سیف علی خان پر حملے کا کلیدی ملزم گرفتار، آج عدالت میں ہوگی پیشی

جمعرات کی صبح سیف پر ان کے باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے کئی بار حملہ…

1 hour ago

Firing in Iran’s Supreme Court: ایران کی سپریم کورٹ میں فائرنگ، دو جج ہوئے ہلاک، ایک محافظ زخمی

عدلیہ کے میڈیا سنٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے پتہ…

2 hours ago

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

11 hours ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

11 hours ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

12 hours ago