قومی

Congress Rebel MLAs Disqualification Case: ہماچل کانگریس کے باغی لیڈران کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا، نا اہل ٹھہرائے جانے کے معاملے پر روک لگانے سے انکار

ہماچل پردیش کے 6 کانگریس باغی اراکین اسمبلی کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روزہماچل پردیش میں باغی اراکین اسمبلی کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے باغی لیڈران کو نا اہل ٹھہرانے کے اسمبلی اسپیکر کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کردیا  ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے انہیں ہماچل پردیش اسمبلی کی کارروائی کا حصہ بننے اورووٹنگ کرنے کی اجازت دینے سے بھی کردیا۔

باغی لیڈران کی طرف سے سپریم کورٹ میں سینئروکیل ہریش سالوے نے معاملہ عدالت میں پیش کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے باغی اراکین اسمبلی کی عرضی پر اسپیکرکے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ضمنی الیکشن ڈکلیئرہوگئے ہیں، ایسے میں آپ کی عرضی سماعت کے قابل نہیں رہ گئی ہے۔ عدالت نے چارہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ وہیں آئندہ سماعت 6 مئی کو ہوگی۔

عدالت نے نہیں لگایا اسٹے

جسٹس سنجیو کھنہ اوردیپانکردتہ کی بینچ نے پیرکے روز عرضی پرسماعت کی اورنا اہلی کے خلاف عرضی پر نوٹس جاری کیا۔ سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی، جو راجیہ سبھا الیکشن میں ان اراکین اسمبلی کے کراس ووٹنگ کی وجہ سے ہارگئے تھے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ چونکہ الیکشن کا نوٹیفکیشن 359 نافذ ہوگیا ہے، اس لئے کسی بھی نئے الیکشن پرروک لگانے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا اہلی پرروک لگانے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ عدالت نا اہیل پر روک نہیں لگا رہی ہے بلکہ نئے الیکشن پر روک لگانے کے سوال پرغورکرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت کو موضوع کی گہرائی سے جانچ کرنے کے لئے دونوں فریق کے وکیلوں کو سننے کے لئے وقت درکارہوگی۔

کیوں ٹھہرایا گیا تھا لیڈران کو نا اہل؟

کانگریس پارٹی کے 6 باغی اراکین اسمبلی نے ہماچل پردیش اسپیکرکلدیپ سنگھ پٹھانیا کے ذریعہ ان کی نا اہلی سے متعلق فیصلے کو چیلنج دیتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ بجٹ سیشن میں موجود نہ رہنے کی وجہ سے انہیں نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی باغی لیڈران نے راجیہ سبھا الیکشن میں بی جے پی کے راجیہ سبھا امیدوارکے حق میں کراس ووٹنگ بھی کی تھی۔ نا اہل ٹھہرائے گئے 6 اراکین اسمبلی میں راجندر رانا، سدھیرشرما، اندردت لکھن پال، دیویندرکمار بھٹو، روی ٹھاکر اور چیتنیہ شرما کے نام شامل ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra News: مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم

وزیر اعظم بڈکن انڈسٹریل علاقے کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو کہ حکومت…

3 hours ago

Shahi Eidgah Case: پولیس، ایم سی ڈی، ڈی ڈی اے عیدگاہ کمیٹی اور عوام کی میٹنگ، جانئے شاہی عیدگاہ کیس میں کیا ہوا فیصلہ

مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ رانی لکشمی بائی کی مورتی کی مخالفت…

3 hours ago

Waqf Amendment Bill 2024: ایڈوکیٹ شاہدعلی کا مسلم راشٹریہ منچ پر بڑا حملہ، MRM کو بتایا منافق

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد علی ایڈوکیٹ نے مسلم راشٹریہ منچ اور آرایس ایس…

3 hours ago

World Peace Summits :ایچ ڈبلیو پی ایل نے نئی دہلی میں عالمی امن سمٹ کی 10ویں سالگرہ منائی

امن سربراہی اجلاس کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں ہندوستان کی تمام…

4 hours ago